ملک کی ممتاز افسانہ نگار اور منصفہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو ادبی و تصنیفی خدمات کے اعتراف میں ہریانہ حکومت کی جانب سے اعزاز دینے فیصلہ کیاگیا۔ حکومت ہریانہ کی اس اقدام کی ادبی و سماجی شخصیات نے پذیرائی کرتے ہوئے ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو مبارکباد پیش کی اور ان کی قلمی خدمات کو قابل ستائش قرار دیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ نے ہریانہ اکاڈمی آف لٹریچر اینڈ کلچر کی طرف سے 2021 کے اردو ادب ایوارڈز کو منظوری دے دی ہے، اکادمی کے ایگزیکٹو نائب صدر ڈاکٹر کلدیپ چند اگنی ہوتری نے کہا کہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی سمیت متعدد شخصیات کو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اگنی ہوتری کے مطابق حکومت ہریانہ کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ڈاکٹر سلطان انجم کو "فخرے ہریانہ ایوارڈ، ڈاکٹر نانشر نقوی کو حالی ایوارڈ، شمس تبریزی کو سید مظفر حسین برنی ایوارڈ، محمد بشیر مالیرکوٹلی کو خواجہ احمد عباس ایوارڈ، ڈاکٹر رخشندہ روحی کو ترجمہ نگاری ایوارڈ، پروفیسر سید علی کریم کے لیے جاوید وششٹھا ایوارڈ اور کنور جگ موہن کو اردو غزل سرائے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اردو زبان کے لیے دیئے جانے والے ایوارڈز میں 5 لاکھ روپے کا فخر ہریانہ ایوارڈ اور 3 لاکھ روپے کا حالی ایوارڈ کے ساتھ خواجہ احمد عباس ایوارڈ، اردو ترجمہ نگاری ایوارڈ ،ڈاکٹر جاوید وششٹھ ایوارڈ اور اردو غزل سرائی ایوارڈ میں 50 ہزار روپے کا انعام ہے۔ اس سلسلہ ادبی و سماجی شخصیات نے حکومت ہریانہ کے اقدام کی ستائش کی اور ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی اور دیگر تمام منتخب شخصیات کومبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر رخشندہ روحی مہدی کو اس سے قبل حکومت مدھیہ ،حکومت دہلی کے علاوہ متعدد ریاستوں اور تنظیموں کی جانب سے ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا جاچکاہے۔
0 Comments