دیوبند:سمیر چودھری۔
ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں جمعیت علماء ہند کا ایک اہم اجلاس کل 18 جولائی 2024 جمعرات کو دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر میں منعقد ہوگا۔ جس میں مختلف صوبوں کے عہدے دار خاص طور پر شامل ہو رہے ہیں۔ یہ اطلاع قاری محمد انس قاسمی خادم جمیعت علماء متحدہ پنجاب نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی صدارت محسن ملت مولانا علی حسن مظاہری صدر جمعیت علماء ہریانہ، پنجاب ، ہماچل، چنڈی گڑھ و ناظم دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنانگر ہریانہ کریں گے۔ جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جمیعت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی شریک ہوں گے۔
جمعیت علمائے ہند متحدہ پنجاب کے صدر محسن ملت مولانا علی حسن مظاہری نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ اس وقت ہمارا ملک جن نازک ترین اور نا ہموار حالات سے گزر رہا ہے وہ یقینا تشویش ناک ہیں۔ ملک کی سیاسی فضا میں عدم رواداری اور مفاد پرستی نے مضبوطی کے ساتھ اپنی جڑیں جما لیں ہیں۔ اکثریت اور اقلیت کے واضح فرق کے ساتھ ملک کی سیاست ایک ایسی تاریک راہ کی طرف گامزن ہے جہاں انصاف اور حقوق انسانی کی بات کرنا بے معنی سا ہو گیا ہے۔
مولانا علی حسن مظاہرین نے کہا کہ یہ بات بھی اب پوری طرح عیاں ہے کہ ملک کا اقلیتی طبقہ خاص کر مسلمانان تعصبی نظریات، مفادپرستی کی زد پر ہیں۔ ملک کی پر امن فضا میں مذہب اور ذات پات کا زہر گھولا جا چکاہے۔ ایسے حالات سے مسلمانوں کو اگاہ کرانا، جمہوریت کو بچانے کے لیے جمیعت علماء ہند کا اہم اجلاس 18 جولائی کو صبح 10 بجے سے دو بجے تک منعقد ہوگا، جس میں ملک کے موجودہ حالات پر چرچہ ہوں گی اور اہم فیصلے لیے جائیں گے۔
0 Comments