دیوبند کے محلہ خانقاہ کے علاقے دارالعلوم وقف کے پاس کرنٹ لگنے سے ایک مدرسے کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیا کہ طالبعلم کرناٹک کا رہنے والا تھا جو امروہہ کے مشہور مدرسہ جامع مسجد امروہہ میں پڑھتا تھا اور وہ دیوبند میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا۔
کرناٹک کا رہنے والا محمد سعد (24) گزشتہ ہفتے دادی کے اِنتقال پر اپنے مدرسہ جامع مسجد امروہہ سے چھٹی لیکر
اپنے گھر گیا تھا، جہاں سے واپسی کے دوران طالب علم اپنے دوستوں سے ملنے منگل کو وہ دیوبند میں اپنے دوستوں سے ملنے آئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی سہ پہر سعد دارالعلوم وقف سے کچھ فاصلے پر واقع مدرسہ معراج العلوم (رحل والا مدرسہ) گیا ہوا تھا۔ یہاں ایک قریبی حجام کی دکان سے متصل کھڑا ہو گیا، جو بارش کی وجہ سے بند تھی۔ دکان کے شٹر میں بجلی کا کرنٹ آرہا تھا۔ اچانک سعد اس کی زد میں آگیا۔ جب وہاں سے گزرنے والے دیگر طلباء نے سعد کو وہاں پڑا دیکھا تو وہ اسے پرائیویٹ ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔ اطلاع ملتے ہی دارالعلوم وقف کے عہدیدار بھی وہاں پہنچ گئے۔ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر امروہہ مدرسہ کے ذمہ داران اور طالب علم کے اہل خانہ کو اطلاع دی ہے۔
حادثہ سے دیوبند میں دارالعلوم اور وقف دارالعلوم سمیت سبھی مدارس کے طلبہ میں غم کی لہر دوڑ گئی اور علماء و سرکردہ لوگوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ وہیں جامع مسجد امروہہ کا ماحول بھی سوگوار ہو گیا۔
0 Comments