Latest News

سابق ایم پی حاجی فضل الرحمن بی ایس پی چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں ہوئے شامل۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
بہوجن سماج پارٹی کو الوداع کہہ بی ایس پی کے سابق ایم پی حاجی فضل الرحمن نے آج لکھنو میں سماج وادی پارٹی کے دفتر میں پہنچ کر اپنے حامیوں کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے سامنے ایس پی میں شامل ہوگئے۔ اس دوران حاجی فضل الرحمن سماجوادی پارٹی کا انتخابی نشان (چاندی کی سائیکل) اکھلیش یادو کو پیش کرکے پارٹی کے تئیں اعتماد کا اظہار کیا۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو سابق ایم پی حاجی فضل الرحمان علیگ اور ایس پی شیڈیولڈ کاسٹ سیل کے قومی صدر ڈاکٹر راہل بھارتی نے مشترکہ طور پر ہندوستانی آئین کی کاپی پیش کی۔اس دوران اکھلیش یادو نے حاجی فضل الرحمن اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شامل کراتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔ حاجی فضل الرحمان ایس پی-بی ایس پی اتحاد سے 2019ء میں سہارنپور سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ 
حاجی کے ساتھ سابق ایم ایل اے ویریندر ٹھاکر بھی ایس پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ رکنیت کی شمولیت کے دوران، مرادآباد کے ایم پی روچی ویرا، ایم پی نیرج موریہ، قومی ترجمان راجندر چودھری، سہارنپور دیہات کے ایم ایل اے آشو ملک، بہٹ ایم ایل اے عمر علی خان اور ایس پی کے سینئر لیڈر چندر شیکھر یادو بھی اسٹیج پر موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر