Latest News

عظمت اسپتال کے کارکن ڈاکٹر عدنان نعمانی کا انتقال، ذمہ دارانِ دارالعلوم دیوبند نے کیا رنج وغم کا اظہار، قاسمی قبرستان میں تدفین۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دارالعلوم دیوبند کے سابق استاذ حدیث و بزرگ عالم دین حضرت علامہ ابراہیم بلیاویؒ کے پوتے اور مولانا قاری محمد نعمان کے صاحبزادہ وعظمت اسپتال دارالعلوم کے کارکن ڈاکٹر محمد عدنان نعمانی(66) کا آج صبح تقریباً 11بجے اسپتال میں ڈیوٹی کے دوران حرکت قلب بند ہونے سے اچانک انتقال ہوگیا۔ اس حادثہ کے رونما ہونے پر اسپتال میں افراتفری کا عالم پیدا ہوگیا ۔ ڈاکٹر محمد عدنان نعمانی کے اچانک حادثہ وفات پر دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی ان کے نائبین مولانا عبدالخالق مدراسی، مفتی راشد اعظمی دیگر شعبوں کے ذمہ داران و کارکنان ، اساتذہ، عظمت اسپتال کے عملہ ، دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا سفیان قاسمی، نائب مہتمم مولانا شکیب قاسمی ، مولانا دلشاد قاسمی، مسلم فنڈ دیوبند کے نائب سید آصف حسین سمیت دیوبند کی علمی وادبی شخصیات، صحافی حضرات ، تعلیمی وعوامی اداروں کے ذمہ داران وکارکنان نے اس حادثہ وفات پر مرحوم کی رہائش گاہ محلہ عبدالحق پہنچ کر پسماندگان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔ ڈاکٹر عدنان نعمانی کی اچانک موت سے ان کے اہل خانہ، عزیز واقارب اور متعلقین سکتہ کے عالم میں ہیں۔ ڈاکٹر عدنان نعمانی نہایت محنت کش، ملنسار، خوش اخلاق اورپرمزاح مزاج کے مالک اور خدمت خلق کا جذبہ رکھنے والے انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ بعد نماز عصر مرحوم کی نماز جنازہ دارالعلوم کے احاطہ مولسری میں ادارہ کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادا کرائی ۔ بعد ازاں سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قاسمی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ 
نماز جنازہ اور تدفین میں شہر کی معزز شخصیات، دارالعلوم کے ذمہ داران و اساتذہ نے شرکت کی۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی، کالم نگار سید وجاہت شاہ، شاعر تنویر اجمل دیوبندی، ماسٹر شمیم کرتپوری، ڈاکٹر ندیم شاد، ڈاکٹر شمیم دیوبندی، مہتاب آزاد وغیرہ نے ڈاکٹر عدنان انور نعمانی کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر