دیوبند: سمیر چودھری۔
ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سینئر صحافی و شاعر شبیر شاد کی لکھنو آمد پر ایک اعزازی وشعری نشست کا انعقاد الماس ٹاور حسین گنج میں کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طورپر شفقت کمال ڈائریکٹر اردو ائی اے ایس اسٹڈی سینٹر لکھنو و سینئر آئی پی ایس درگا چرن مشرا نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعر ملک زادہ جاوید نے کی۔
اپنے تائثرات کا اظہار کرتے ہوئے شفقت کمال نے کہاکہ اردو ہماری گنگا جمنی تہذیب اور قدیم روایت کی امین و پاسباں ہے لہٰذا۔اہل اردو کو چاہئے کہ وہ اس کی فلا ح و بقاءکیلئے عملی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ادب کلچر اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی ادبی وسماجی خدمات کی سراہنا کرتے ہوئے مہمان اعزازی شبیر شاد کی ادبی صحافتی و شعری خدمات کوقابل تحسین قراردیا۔سینئر آپی ایس افسر ڈی سی مشرانے اردو کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اردو قومی یکجہتی کی علمبردار ہے اور در اصل اردو ہمیں گفتگو کا سلیقہ سکھاتی ہے۔انہوں نے اردو کے تئیں محبان اردو کی بیزاری پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے اہل اردو کو چاہئے کہ وہ اردو کے پرچم کو بلند رکھیں اسی میں اردو کی فلاح و کامرانی ہے۔مہمان اعزازی شبیر شاد نے کہاکہ اس طرح کی ادبی محفلوں کا انعقاد ہوتا رہنا چاہئے در اصل انہی کی بدولت اردو کی فلاح کے راستے ہموار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلا تفریق محبان اردو کی ذمہ داری ہے کہ وہ اردو کی نشرو ارتقاءمیں اپنی مشترکہ ذمہ داریوں کو نبھائیں۔
سوسائٹی کے بانی و صدر سعید ہاشمی نے مہمانوں کا تعارف کراتے ہوئے سوسائٹی کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی۔پروگرام کا باضابطہ آغاز فاروق عادل کی نعت پاک سے ہوا ۔اس دوران رام پرکاش بیخود ،ملک زادہ جاوید ،شبیر شاد ،سیف بابر، عاصم کاکوروی ، فاروق عادل، گوگل ہندوستان، سنجے مصرا شوق، شہر یار جلالپوریوغیرہ نے اپنے خوبصورت کلام سے نوازا۔دریں اثناسوسائٹی کی جانب سے مہمانوں کے بدست مہمان اعزازی شبیر شاد کو شان صحافت ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جبکہ مولانا محمد ساجد کاشفی رکن شوری مظاہرعلوم سہارنپور، مفتی سلیم قاسمی گڑگاو ¿ں، ودیگر افراد کو مومنٹو دیکر عزت افزائی کی گئی۔آخر میں پروگرام کنوینر سعید ہاشمی نے تمام مہمانوں اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
0 Comments