دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کی ہونہار بیٹی گل افشاں چودھری سول جج بن کر شہر کا نام روشن کررہی ہے ،وہ اس وقت فرخ آباد میں بطور جج اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں، آج دیوبند کی اس ہونہار بیٹی کو لکھنو میں منعقد پروگرام میں چیف جسٹس کے ہاتھوں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ لکھنو کی ڈاکٹر رام منوہر لوہیا لاءیونیورسٹی میں ہفتہ کو منعقدہ تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گل افشاں چودھری گولڈ میڈل سے نوازا۔ محلہ گوجرواڑہ دیوبند کے سابق وارڈ ممبر رہے مرحوم چودھری مرسلین کی بیٹی گل افشاں چودھری کو گولڈ میڈل ملنے پر خاندان میں خوشی کا ماحول ہے۔ اس کامیابی پر شہر کے لوگوں نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے گل افشاں کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔
گل افشاں کو اعزاز ملنے پر اس کے بھائی اور وارڈ ممبر ندیم چودھری اور سابق ممبر سکندر علی نے کہا کہ گل افشاں نے اپنے والد کا خواب پورا کیاہے۔لکھنو ¿ میں چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں اعزاز ملنے پر انہوںنے اسے پورے دیوبند کا اعزاز قرار دیا ۔ اس دوران جمعیة علماءہند کے نائب صدر چودھری صادق، جمعیة علماء مجلس منتظمہ کے رکن قاری زبیر احمد قاسمی، چودھری منظور، ڈاکٹر رضوان چودھری، امجد گوجراور چودھری فرمان وغیرہ نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اورہونہار بیٹی و اس کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔
0 Comments