دیوبند: سمیر چودھری۔
معروف دینی درسگاہ دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر میں جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے ارکان منتظمہ کا ایک اہم اجلاس مولانا علی حسن مظاہری کی صدارت میں منعقد ہوا،جس کی نظامت مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے انجام دیئے۔ اجلاس کا آغاز قاری مولانا مسرور کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ نعتیہ کلام محمد حسان نے پیش کیا۔ اس کے بعد چاروں صوبوں کی اجمالی رپورٹ مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے سنائی، جس میں انھوں نے جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے تعمیری منصوبوں کی تکمیل کی طرف پیش رفت کو بیان کیا اور اعداد و شمار کی روشنی میں تعداد مکاتب علاقائی یونٹوں اور اصلاح معاشرہ کے اجلاس اسی طرح درس قرآن اور درس حدیث کے اجتماعات بتائے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی اور صدر جمعیة علماءہند مولانا سید محمود اسعد مدنی کی خدمت میں مولانا ممتاز مظاہری نے منظوم سپاس نامہ پیش کیا۔ مولانا سید محمود مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومیں ہمیشہ اپنے افراد کے کارناموں سے زندہ جاوید بنتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دو کام بڑی اہمیت سے کرنے کی ضرورت ہے ، ایک تو اولاد کی صحیح تعلیم و تربیت اور دوسرے نوجوانوں کی صحیح ذہن سازی،اگر یہ دو کام ترجیحی طور پر مسلسل کئے جائیں تو ان شاءاللہ سماج اور معاشرہ اور ہمارے ملک کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے صدرمولانا علی حسن مظاہری کی جانب سے خطبہ صدارت دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر کے معاون ناظم حافظ محمد احمد رشید پیش کیا، جس میں جمعیة علماءکی ملک و ملت کے سلسلہ میں قربانیوں کو بیان کرتے ہوئے جمعیة علمائ ہند کے روح رواں اور صدر محترم مولانا محمود مدنی کی خدمات اور جمعیة علماء ہند کے تعمیری منصوبوں کی تکمیل کے لئے ان کی فکر مندی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،اسی کے ساتھ جمعیة علماءہند سے وابستگی کو فتنوں سے بھرے موجودہ دور میں بہت بڑی نعمت بتایا ۔خطبہ کے آخر میں مولانا علی حسن مظاہری نے تمام حاضرین مجلس سے اصلاح نفس کی درخواست کی اور زور سے کر کہا کہ اس وقت کسی پابند شرع اللہ والے سے خود کو وابستہ کرلینا ضروری ہے۔ اجلاس منتظمہ میں اصلاح معاشرہ،تحفظ اوقاف،فرقہ پرستی اور مآب لنچنگ کی روک تھام،مدارس کی داخلی اصلاحات اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاو ¿ اور حفظان صحت سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں ،جنہیںاتفاق رائے منظور کیاگیا۔ مولانا عبدالرشید مظاہری مہتمم مدرسہ فیضان رحیمی مرزا پور پول کے ناصحانہ خطاب اور دعا ءپر اجلاس کا اختتام ہوا۔ اجلاس میں مولانا ظہیر قاسمی برٹھی، مولانا محمد عالم پلہودی ، مولانا قاری انس ،مولانا مفتی مرغوب، مولانا مظہر عالم ایڈوکیٹ، نعیم خان ،قاری خورشید، حاجی محمد اکرام پانی پت، مولانا محمد عارف پانی پت، چودھری محمد ایوب بلاسپور، حافظ مطلوب حسن ،حافظ گلزار احمد ،حافظ محمد عالم ، مولانا محمد اکرام پپلی مزرعہ، مولانا شریف احمد قاسمی، مولانا مہتاب عالم وغیرہ نے بطور خاص شرکت کی۔ دارالعلوم امدادیہ یمنا نگر کے سبھی اساتذہ خاص طور سے حافظ محمد تعریف، مولانا مسرور ،حافظ محمد منتظر ،حافظ ظہیر ،مولانا عبدالمالک ،حافظ محمد فاضل، قاری فرید احمد خان نے سبھی مہمانوں کا بہترین استقبال کیا۔
0 Comments