روڑکی: مدرسہ تعلیم القرآن موضع بجھولی، ہردوار میں شاندار اور پر وقار تقریب پرچم کشائی و یوم آزادی منعقد ہوئی۔
تقریب میں مدرسہ کے مہتمم و اراکین کمیٹی ذمہ داران بستی اور مہمان خصوصی ڈاکٹر نئیر کاظمی صدر مجلس اتحاد المسلمین اتراکھنڈ نے قومی پرچم لہرایا اور طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو خراج پیش کیا گیا۔
یومِ آزادی کے اس حسین اور خوبصورت موقع پر مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے تقریب میں قومی اتحاد ، قومی ترانہ اور حب الوطنی کے جذبات سے سرشار تقاریر ( اُردو ، ہندی ، انگریزی) مکالمے ، اور ایکشن ترانہ پر مشتمل ایک شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا ۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعائیں مانگی گئیں اور طلباء وطالبات کو ذمہ داران مدرسہ کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ ، ذمہ داران اور سرپرستوں کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجودہ تھے۔
سمیر چودھری۔
0 Comments