دیوبند: سمیر چودھری۔
کلکتہ میں ایک میڈیکل لیڈی کے ساتھ پہلے عصمت دری اور بعد میں اس کا دردناک اور وحشیانہ طریقہ سے قتل کئے جانے کے خلاف پورے ملک میں ہڑتال کے اعلان کے بعد سنیچر کے دن دیوبند میں بھی پیرا میڈیکل کالج کے طلبہ وطالبات نے سرکاری اسپتال سے اسٹیٹ ہائی وے سے ہوتے ہوئے سرکاری گیسٹ ہاﺅس تک زبردست احتجاج کیا۔ اس دوران پیرا میڈیکل اسٹاف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین اور میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کے ساتھ کلکتہ میں ہونے والی درندگی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور انہیں پھانسی کی سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیل کے مطابق آئی آئی ایچ ٹی پیرا میڈیکل کالج کے طلبہ وطالبات اور میڈیکل کالج کے پروفیسر ز ڈاکٹروں نے حکومت سے میڈیکل اسٹاف کے لئے حفاظتی بندوبست کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں خواتین کے ساتھ ہونے والے عصمت دری کے واقعات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے طلبہ وطالبات نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ درندگی کو انجام دینے والے مجرمین کے خلاف سخت قانون بنائے جائیں اور میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کے پختہ انتظامات کئے جائیں۔ اس دوران چھایا شرما، ڈاکٹر شوانشو، ڈاکٹر مسرت، ڈاکٹر وسیم، ڈاکٹر روی، محمد طالب، زوبین بیگ، جسمیر سنگھ، شلپی، عروس، رما اور آیوشی وغیرہ موجود رہے۔
وہیں دوسری جانب سنیچر کو ہی پرائیویٹ ڈاکٹروں کی تنظیم آئی اےم اے کی اپیل پر ڈاکٹروں نے کلکتہ میںخاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد قتل کئے جانے کے خلاف 24گھنٹوں کی ہڑتال کی۔ اس موقع پر ڈاکٹروں نے ایمرجنسی خدمات کو ہی انجام دیا۔ آئی ایم اے کے صدر ڈاکٹر انوج گوئل نے بتایا کہ کلکتہ میں ہونے والے ہولناک اور شرمسار کردینے والے واقعات کو روکنے کے لئے حکومت کو سخت قانون بنانے چاہئیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات پیش نہ آئیں۔
0 Comments