Latest News

مسجد رشید سے متصل بجلی کا تار گرِنے سے دو نوجوان جھلسے، موقع پر مچی افراتفری، لوگوں نے آناً فاناً نوجوانوں کواسپتال میں داخل کرایا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
گزشتہ روز دیوبند کے محلہ بڑ ضیاو الحق پر کرنٹ کی زد میں آکر دو حقیقی بھائیوں کی دردناک موت کے سبب پورے شہر میں غم اور افسوس کا ماحول ابھی تازہ ہی تھا کہ رات کے وقت دارالعلوم کی مسجد رشید کے بجلی کے تار کے ٹوٹ کر گر جانے تار اور کرنٹ کی زد میں آکر دو نوجوان بری طرح جھلس گئے، لیکن آناً فاناً میں متاثرہ نوجوانوں کو قریب میں واقع فیضان ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں فوری علاج کرکے ان کی جان بچائی جاسکی۔ شہر کے سب سے زیادہ بھیڑ والے مقام مسجد رشید چوک سے گزرنے والی بجلی لائن کافی عرصہ سے تاروں کے کمزور ہوجانے سے خطرناک صورت حال اختیار کئے ہوئے ہے ، لیکن بار بار یاد دہانی کے باوجود پاور کارپوریشن کے افسران لاپرواہی کے ساتھ ساتھ کسی بڑے حادثہ کا انتظار کررہے ہیں۔ محلہ بڑ ضیاو ¿ الحق میں صبح کے وقت بجلی حادثہ میں ہی فوت ہونے والے دو سگے بھائیوں کے واقعہ کے بعد رات ہی میں مسجد رشید کے قریب بجلی کا تار ٹوٹ کر گرپڑا، جس کی زد میں وہاں سے گزرنے والے دونوجوان محلہ بڑ ضیاو الحق کا باشندہ 21سالہ سہیل انصاری اورمحلہ ملتانیان کا رہنے والے 20سالہ انس آگئے اور بری طرح جھلس گئے۔ اس حادثہ کے وقت ہونے والی بارش نے صورت حال کو مزید خطرناک بنادیا جس کی وجہ سے اس علاقہ میں افراتفری کا عالم پیدا ہوگیا۔ آناً فاناً  طلبہ اور دیگر لوگوں کے ذریعہ دونوں متاثرہ نوجوانوں کو فیضان ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کی حالت اب کافی بہتر ہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بھی اس روڑ پر کئی مرتبہ بجلی کے تار ٹوٹ کر گرنے اور بجلی کے پول میں کرنٹ آنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔ ایس ڈی او انل کمار چورسیا نے بتایا کہ دیوبند کے تمام علاقوں میں اس وقت تاروں کو تبدیل کرنے کا کام چل رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے ۔
..

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر