Latest News

اسماعیل ہانیہ کو سازش کے تحت بزدلانہ اندازمیں شہید کیاگیا، ہزاروں فلسطینی’ہانیہ‘ صہیونیت کے منصوبوں کوخاک میں ملانے کا عزم رکھتے ہیں: ڈاکٹر عبید اقبال عاصم۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے فلسطینی جانبازشیخ اسماعیل ھانیہ کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کو دور حاضر کے "حسینی مشن" کے علمبردار ان افراد میں قرار دیا، جنہوں نے مسجد اقصی کو ظالم و جابر شیطانی صہیونی حکمرانوں کے تسلط سے آزاد کرانے اور مظلوم ومعصوم فلسطینیوں کو آزادی دلانے کے لئے جیتے جی اپنے خاندان کے' ستر سے زائد افراد کو متفرق اوقات میں جام شہادت نوش کرتے دیکھا لیکن اس سے نہ تو ان کے حوصلے پست ہوئے اور نہ ہی انہوں نے میدان سے ہٹنا گوارہ کیا، اپنے جگر گوشوںکی شہادت پر خندہ پیشانی کا اظہار کرنے والے شیخ اسماعیل ھانیہ کی شہادت مرحوم کے لئے ان شاءاللہ دائمی مسرت اور انکی نیکیوں کی قبولیتِ کی علامت ھے۔ البتہ ملت اسلامیہ کے لئے یہ ایک عظیم سانحہ ھے' جس کا غم ملت سے محبت رکھنے والے ہر فرد کو ھے، لیکن جس بزدلانہ انداز سے انہیں ایک سازش کے تحت ہلاک کیا گیاہے یہ دشمن کی کامیابی نہیں بلکہ اسکی ناکامی کا ثبوت ھے کیونکہ سازشی منصوبوں کے تحت کسی کو شہید تو کیا جا سکتا ہے لیکن تحریک کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے کہاکہ الحمد للہ ابھی بھی فلسطینی جوانوں میں ہزاروں "اسماعیل ھانیہ" ہیں جو صہیونیت کے منصوبوں کو خاک میں ملانے کے لئے پر عزم ہیں، اسماعیل ھانیہ کو جس طرح شہید کیا گیا ھے اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ باطل کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو وہ حق کا سامنا کرنے کی جرا ¿ت نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے مرحوم کی شہادت کو قبول فرمائے 'ان کے پسماندگان کو صبر جمیل' ملت اسلامیہ کو ان کا نعم البدل' اور ملت اسلامیہ میںشہادت کے مقام کو سمجھنے اور ہر دل میں اسکی خواہش بیدار رہنے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر