Latest News

گستاخِ رسول ملعون رام گیری کو سخت سزا دی جائے، جمعیۃ علماء تحصیل رامپور منیہاران کا صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیج کر مطالبہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیت علماءتحصیل رامپور منیہاران کے کارکنان نے تحصیل صدر مفتی محمدعارف مظاہری اور مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی کی قیادت میں تحصیل پہنچ کر ایس ڈی ایم رامپور منیہاران سریندر کمار کو صدر جمہوریہ ہند کے نام ایک میمورنڈم سونپا اور مطالبہ کیا کہ ملک وسماج دشمن ملعون وگستاخ رام گیری کو جلد از جلد گرفتار کر سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 
صدر جمہوریہ کو بھیجے گئے میمورنڈم میںکہاگیاہے کہ رام گیری جیسے لوگ ملک کی امن و سلامتی کے دشمن ہیں سماج اور ملک کا ہر طبقہ احمد نگر کے رام گیری مہاراج کی طرف سے پیغمبر اسلام حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے خلاف دیئے گئے قابل اعتراض اور اشتعال انگیز بیانات کی سخت مذمت کر رہا ہے۔ اس طرح کے بیانات سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچتی ہے کیونکہ کوئی بھی مسلمان اپنے نبی کی ذرہ برابر بھی توہین برداشت نہیں کرسکتا ایسے لوگ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کے لیے بھی خطرناک ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔میمورنڈم میں مطالبہ کیاگیاہے کہ حکومت ہند کو ہدایت کی جائے کہ وہ مجرم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی ناقابل برداشت گستاخیوں پر قدغن لگایا جاسکے۔
میمورنڈم دینے والوں میں مفتی عارف مظاہری، مولانا شمشیر قاسمی، مولانا محمد ارشد جوگی پورہ، مولانا فرقان نانوتہ، حاجی ادریس مکھیا، مفتی عثمان، قاری شوقین الحسنی، ماسٹر ارشد، قاری قربان، مولانا قمر، مولانا عبد القادر، قاری تنویر، راشد، ذاکر، ندیم، عمار، حافظ کاظم، حافظ لقمان، سرور، وسیم، صنور، شعیب، انس وغیرہ سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر