دیوبند: سمیر چودھری۔
حکومت کے ذریعہ مدارس کو بند کرنے کوشش اور مدارس ک خلاف کئے جارہے اقدامات پر جمعیۃ علماء اترپردیش نے گہری تشویش کااظہارکیا ہے اور اہل مدارس کو اپنے دستاویزات و رجسٹریشن کے سلسلہ میں ضروری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مدارس کو کوئی نوٹس موصول ہو تو جمعیة علماء اترپردیش سے رابطہ کریں۔
آج جمعیۃ علماءاترپردیش کے صدر مولانا سید اشہد رشیدی کے ذریعہ اہل مدارس کے نام جاری لیٹر میں کہاگیا ہے کہ ملک اور صوبہ کے موجودہ حالات سے ہم سب واقف ہیں، فی الوقت مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو غیر قانونی بتا کر پریشان کرنے دھمکانے اور جرمانہ و غیرہ کا خوف دلا کر ان کو بند کرانے کی پالیسی پر عمل کرنے کی نامناسب اور غیر آئینی کوشش کی جارہی ہے، جو ایک قابل تشویش امر ہے، آزاد بھارت کے جمہوری دستور کے معماروں کے ذہنوں میں موجودہ نا گفتہ بہ احوال کا تصور بھی کبھی نہیں آیا ہوگا، جمعیة علماء اتر پردیش اہل مدارس سے یہ درخواست کرتی ہے گھبرانے اور پریشان ہونے کے بجائے درج ذیل امور پر عمل درآمد شروع کردیں، انشاءاللہ خدا حامی و ناصر ہوگا۔ (۱) جن مدارس یا مکاتب کا سوسائٹی یا ٹرسٹ میں رجسٹریشن نہیں ہے وہ فورار جسٹر یشن کرالیں۔ (۲) جن مدارس یا مکاتب نے رجسٹریشن کر رکھا ہے اگر ان کو مدرسہ بند کرنے کا نوٹس ملا ہو تو وہ برائے کرم نوٹس رجسٹریشن اور بائی لاز کی کا پیاں لے کر دفتر جمعیة علماءاتر پردیش لکھنو پہنچیں، ان کا ہر ممکن قانونی تعاون کیا جائیگا۔
0 Comments