Latest News

نعمان مسعود نے حجرہ اسود اور شیو لنگ کے متعلق دیئے گئے اپنے بیان پر مانگی معافی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ممبر آف پارلیمنٹ عمران مسعود کے بھائی اور گنگوہ کے سابق چیئرمین نعمان مسعود نے اپنے بیان پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ نعمان مسعود کے بیان پر رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے بھی اعتراض کیا تھا۔

اس سلسلہ میں قاضی نعمان مسعودکی جانب سے جمعہ کے روز ایک ویڈیو بیان جاری کرکے کہا گیا ہے کانوڑ کیمپ کے دوران منعقد تقریب میں میرے ذریعہ حجرہ اسود اور شیو لنگ کے متعلق دیئے گئے بیان افسوس ہے، انہوں نے کہاکہ نعوذ باللہ میں کبھی حجرا اسودا ور شیولنگ کاموازنہ نہیں کرسکتا، لیکن اگر میری بیان میں کوئی اس طرح کی غلطی سرزد ہوئی تو میں اپنے اللہ سے توبہ کرتاہوں اور اپنے ان تمام ساتھیوں سے بھی معافی مانگتاہوں جنہیں میرے بیان سے تکلیف پہنچی ہے۔ بیشک اللہ تعالیٰ بہت معاف کرنےوالا ہے۔ یقینی طور پر نعمان مسعود کے معافی اور توبہ استغفار کے بعد یہ معاملہ یہیں ختم ہوجانا چاہئے۔ واضح رہے کہ نعمان مسعود کی اس بیان پر علماء نے سخت رد عمل ظاہر کیا تھا۔ 
اس سے قبل رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے بھی اپنے بھائی نعمان مسعود کے بیان پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تھا وہ نعمان مسعود کے بیان سے قطعی اتفاق نہیں رکھتے ہیں، علماء حضرات کو اس سلسلہ میں زیادہ معلومات ہے، اسلئے نعمان مسعود کو فوری طور پر توبہ کرنی چاہئے اور معافی مانگنی چاہئے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر