Latest News

'قرض کی دلدل میں پھنسے..' صراف جوڑے کی خودکشی، بیوی کے ساتھ ہریدوار گنگا میں لگائی چھلانگ، سہارنپور کے تاجر کا دل دہلا دینے والا انجام۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور کے کوتوالی شہر کے کشن پورہ کے رہنے والے صراف نے اپنی بیوی کے ساتھ خودکشی کرلی۔جوڑے ہریدوار میں گنگا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ صراف کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ دیر شام تک اس کی بیوی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ خودکشی کرنے سے پہلے اس نے اپنے گھر والوں کو ایک سیلفی، سوسائڈ نوٹ اور لوکیشن بھیجی۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے سبھی کو حیرت زدہ کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس جوڑے کے دو معصوم بچے بھی ہیں۔
معلومات کے مطابق تاجر گولڈ کٹی ّ جمع کرنے کام کرتا تھا، جس کی وجہ سے اس پر بھاری قرض چڑھ گیا تھا۔ پیر کی صبح 9.30 بجے رانی پور پولیس کو اطلاع ملی کہ گاﺅں جمال پور خورد کے قریب گنگ نہر کے کنارے دلدل میں ایک لاش پھنسی ہوئی ہے۔پولیس نے لاش کو باہر نکال لیا۔ مقتول کے کپڑوں سے ایک موبائل فون اور ایک پرس ملا ہے۔ جس کی بنیاد پر اس کی شناخت سوربھ ببر (35) ولد درشن لال ببر ساکن کشن پورہ کوتوالی نگر سہارنپور کے طور پر ہوئی ہے۔سوربھ کی کشن پورہ میں شری سائی جیولرز کے نام پر ایک دکان ہے جو سونے کی کٹی ّبھی جمع کرنے کاکام کرتاتھا۔ 10 اگست کو سوربھ اپنے بیٹے اور بیٹی کو گووند نگر میں اپنے سسرال کے گھر چھوڑ کر اپنی بیوی مونا ببر کے ساتھ ہریدوار چلا گیا۔ رات کو اس نے نوکر کوفون کیا کہ اب ہم اس دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی اپنی بیوی کے ساتھ ہرکی پیڈی کے پاس ہاتھی کے پل سے گنگا میں چھلانگ لگانے سے پہلے اس نے ایک فوٹو اور لوکیشن بھیجی تھی اور ایک سوسائڈ نوٹ بھی بھیجا تھا۔ تب سے گھر والے اس کی تلاش کر رہے تھے۔ خودکشی نوٹ کے مطابق قرض میں ڈوبنے کے بعد باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

میں قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا ہوں...
سوربھ کی جانب سے بھیجے گئے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ میں قرض کی دلدل میں اس قدر پھنس چکا ہوں کہ باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔ آخر کار میری بیوی مونا ببر اور میں اپنی زندگی ختم کر رہے ہیں۔ ہماری کشن پور جائیداد (دکان اور مکان) دونوں بچوں کے لیے ہے۔ ہمارے دونوں بچے ناپورہ میں اپنی نانی کے گھر رہیں گے۔کیونکہ ہمیںکسی اور پربھروسہ نہیں ہے۔ سوربھ نے پانچ سالہ بیٹے سنیم اور 12 سالہ بیٹی شردھا کو گووند نگر میں اپنے نانا نانی کے گھر چھوڑا تھا۔ سوربھ ببر کا ایک آڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر