Latest News

شہیدان ِ وطن کی قربانیوں سے نسل نو کو واقف کرانا ضروری ہے, ہرگھر ترنگا مہم کے تحت لوگوں کوترنگا جھنڈا تقسیم کرنے کے دوران مولانا فرید مظاہری کا اظہار خیال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
یوم آزادی کو جو ش و خروش سے منانے اور ہرگھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے و ملک کی آزادی میں اکابرین ِعلماءو شہیدانِ وطن کی قربانیوں سے نسل نو کو روشناس کرانے کے لئے سہارنپورمیں جامع مسجد کلاں سہارنپور کے منیجر مولانا فرید مظاہری کی قیادت میں لوگوں کو ترنگے جھنڈے تقسیم کئے گئے اور لوگوں سے اپنے اپنے گھروں میں ترنگا لگاکر پوری شان و شوکت کے ساتھ یوم آزادی منانے کی اپیل کی گئی۔
آج سہارنپور کے سیکڑر 59 میں ندیم کونسلر کی موجودگی میں اور مولانا فرید مظاہری کی قیادت میں جشن یوم آزادی کے قومی تہوار کو منانے کے لئے مفتی محمد قسیم امام وخطیب رحمان مسجد اور مولاناعبد العلیم امام و خطیب مدینہ مسجد نے لوگوں کو ترنگے تقسیم کئے تاکہ گھر گھر ترنگا لہرایا جاسکے اور اپنے وطن کے لئے قربانیوں دینے والی عظیم ہستیوں کو یاد کیاجاسکے۔ اس موقع پر مولانا فرید مظاہری نے کہاکہ ملک کی آزادی کے خاطر ہمارے اکابرین علماءکی ناقابل فراموش قربانیاں ہیں، جس سے کوئی بھی چشم پوشی نہیں کرسکتاہے لیکن آج تعصبی رویہ اور ہماری لاپرواہی کے سبب ہم ہی اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو فراموش کربیٹھے ہیں جو بہت ہی افسوس کامقام ہے، اسلئے ضروری ہے کہ ہم خود بھی بیدار ہوں اور اپنے معاشرہ کو بیدا کریں 
تاکہ نسل نو کو عظیم مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے روشناس کرایا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پرہمیں اپنے بچوں کواپنے علماء اور دیگر شہیدان وطن کی قربانیوں سے واقف کرانا چاہئے تاکہ انہیں پتہ چل سکے کہ جس آزادی کی فضاء میں آج وہ سانس لے رہے ہیں اس کے لئے ہمارے بزرگوں نے کس قدر قربانیاںپیش کی ہیں۔مولانا فرید مظاہری نے ہرگھر ترنگا مہم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے اور اپنے اپنے گھروںپر ترنگا لگاکر پوری شان وشوکت کے ساتھ یوم آزادی مناناچاہئے جو ہمارا قومی تہوار ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر