دیوبند: دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے سوشل میڈیا پر وائرل خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالعلوم دیوبند میں خواتین کے داخلے پر لگی پابندی ابھی ہٹائی نہیں گئی ہے بلکہ ابھی یہ پابندی برقرار ہے، حالانکہ اس کے لیے کچھ قوانین بنائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ادارے کی جانب سے قوانین کے متلعق فیصلہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد ہی پابندی ہٹائی جائے گی اور خواتین کو شرائط کے ساتھ دارالعلوم دیوبند میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک دارالعلوم دیوبند نے خواتین کے داخلے پر لگی پابندی نہیں ہٹائی ہے، انہوں نے کہا کہ پابندی ہٹانے اور قواعد و ضوابط سے متعلق جلد ہی اعلان جاری کیا جائیگا۔
سمیر چودھری۔
0 Comments