دیوبند: سمیر چودھری۔
حسب روایت گزشتہ شب سہارنپور کے میلہ گوگھال میں آل انڈیا مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا،جس میںملک کے مشہور شعراءنے سامعین کو اپنے خوبصورت کلام سے نواز کر علی الصبح تک خوب دادو تحسین حاصل کی۔ آل انڈیا مشاعرہ کا افتتاح اسلامیہ انٹر کالج کے گراو ¿نڈ میں سابق وزیر قاضی شایان مسعود، سینئر سماجی کارکن موسیٰ صدیقی، ڈاکٹر خورشید عالم اور سینئر صحافی ابوبکر شبلی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔شمع روشن سابق ایم پی، حاجی فضل الرحمان، سینئر صحافی جاوید صابری، اے اے پی لیڈر یوگیش داہیا، کونسلر ٹنکو اروڑہ، سابق ایس پی شہر صدر فیضان الرحمان نے کی ۔ مشاعرہ کے آرگنائزر فضل الرحمان نے صحافیوں ڈاکٹر شاہد زبیری، شبیر شاد، جاوید صابری، صالح احقر کونسلر ٹنکو اروڑہ، ندیم انصاری، عبدالخالق، فہد سلیم، گلشیر، عمران سیفی، احمد ملک، مکیش گکڑ، جیوتی اگروال، بھورا ملک راجندر سنگھ کوہلی، ڈاکٹر احتشام، پرویز ملک، نتن جاٹو، مغیث احمد اور عدنان صدیقی کو شال اوڑھ کر اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ شاعر ابرار کاشف اور ڈاکٹر نواز دیوبندی اپنا بہتر کلام پیش کرکے سامعین کو خوب محظوظ کیا اور دادو تحسین دینے پر مجبور کیا۔علاوہ ازیں مشہور شاعر طاہر فراز، ہاشم فیروزآبادی، سلیم صدیقی ،منظر بھوپالی، اسماعیل نظر، بلال سہارنپوری ،حامد بھو سالوی، نگہت امروہی، صبا بلرام پوری، ہرشیت مشرا، مدن موہن دانش، افضل منگلوری، سجاد جھنجھٹ، شریف بھارتی، محمود اثر اور قاضی سفیان جیسے شعراءنے مشاعرہ میں بہترین کلام پیش کرکے علی الصبح تک سماں باندھے رکھا۔
مشاعرہ کی صدارت سابق وزیر مملکت قاضی شایان مسعود نے کی اور نظامت ابرار کاشف اور عرفان ساگر نے کی۔ سہارنپور کے اس آل انڈیا مشاعرہ نے ہزاروں کی تعداد میں پہنچے سامعین نے مشاعرہ کا لطف اٹھایا۔ مشاعرہ کنوینر فضل الرحمان اور معاون کنوینر صحافی ابوبکر شبلی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
0 Comments