دیوبند: سمیر چودھری۔
گزشتہ ہفتہ قابل اعتراض پوسٹ کو لیکر ہوئے ہنگامہ کے معاملہ میں مظفرنگر کی بڈھانہ پولس نے 19 افراد کو جیل بھیج دیا تھا۔ جس پر قصبہ بڈھانہ کے وکلاءکے علاوہ ضلع مظفر نگر کچہری کے سینئر ایڈوکیٹ اس کے ساتھ خاص طور پر جمعیة علماءہند شاخ قصبہ بڈھانہ کے سکریٹری اور سینئر ایڈوکیٹ نفیس پنڈیر، سینئر ایڈوکیٹ خورشید فاروقی، سینئر ایڈوکیٹ منان بالیان، سینئر ایڈوکیٹ پنکج گوتم، سینئر ایڈوکیٹ اونکر تومر اور درجنوں وکیلوں نے عدالت میں مضبوط پیروی کی۔ عدالت میں بحث کے دوران انہوں نے ملزمان کا مضبوط حمایت کرتے ہوئے کہا کی یہ سب کے سب بے قصور ہیں۔ عدالت نے جمعرات کو 19 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی تھی اور آج جمعہ کی صبح تمام ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سینئر ایڈوکیٹ نفیس پنڈیر نے کہا کہ شہر کی مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگ اور جمعیة علماءہند بڈھانہ کے سینئر عہدیداران میرے ذریعہ کی جارہی پیروی سے مطمئن ہیں اور میری مسلسل پیروی کے لئے مجھ سے رابطہ میں ہے۔ اس سلسلے میں جمعیة علماءہند کے سینئر ضلع نائب صدر محمد آصف قریشی بڈھانوی نے کہا کہ ہم وکالت سے مطمئن ہیں اور اس کے لیے تمام وکلاء اور بڈھانہ سکریٹری اور جمعیة علماءہند کے لیگل انچارج کے نفیس پنڈیر کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے عدالت میں بھرپور پیروی کی ہے۔
0 Comments