Latest News

شاتم رسول کو عبرتناک سزا دی جائے، شانِ رسالت میں گستاخی پر دارالعلوم دیوبند کا سخت ردعمل، مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ملعون کو بتایا مذہبی چولے میں شیطان۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ملک میں پے درپے پیش آرہے توہین رسالتﷺ کے و اقعات پر عالمی شہرت یافتہ دینی تعلیمی دانش گاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے گہرے تشویش اور دکھ و تکلیف کااظہار کرتے ہوئے شاتم رسول کو عبرتناک سزادیئے جانے کامطالبہ کیا ہے تاکہ ملک کی امن سلامتی کو برقرار رکھا جاسکے اور مستقبل میں کوئی بھی مذہبی پیشواوں کے لئے اس قسم کی نفرت انگیزی کرنے کی جسارت نہ کرسکے۔ 

آج دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہاکہ بہت ہی افسوس اور دکھ کے ساتھ یہ بیان جاری کیا جا رہا ہے کہ یتی نرسنگھا نند نامی ملعون نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس کے متعلق انتہائی گستاخانہ کلمات ادا کیے ہیں۔ یہ حرکت نہ صرف مسلمانوں کے ایمان اور جذبات پر حملہ ہے، بلکہ دنیا بھر کے امن و انصاف اور انسانیت کے اصولوں کی صریحا ًخلاف ورزی ہے۔ یہ شخص مذہبی چولے میں ملبوس ایک شیطان ہے جو ہمیشہ مذہبی منافرت اور فرقہ وارنہ تشدد کی بات کرتا ہے۔مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مزیدکہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت ہم مسلمانوں کے لیے زندگی سے بھی زیادہ اہم ہے اور ہم ایسی کسی گستاخی کو ہرگز برداشت نہیںکر سکتے۔ اس مذموم حرکت کے خلاف سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس پر فوری اور سخت کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو قانون کے مطابق سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دی جائے تا کہ آئندہ کسی کو اسلام اور اس کی مقدس شخصیات کے خلاف زبان درازی کی جرا ت نہ ہو۔ ہم حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ایسے قانون نافذ کیے جائیں جس کے تحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا کسی بھی مذہبی پیشوا کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو عبرتناک سزادی جائے۔ 

انہوں نے کہاکہ یہ نہ صرف ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ضروری ہے، بلکہ یہ لوگوں کے مذہبی جذبات کے احترام کا تقاضہ بھی ہے۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں صبر اور حکمت کا مظاہرہ کریں اور قانونی طریقے سے اس شر پسندکے خلاف اپنی آواز بلند کریں تا کہ انصاف مل سکے اور فتنہ پرور عناصر کومناسب سبق دیا جائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر