دیوبند: سمیر چودھری۔
شانِ رسالتﷺ میں گستاخی کو لیکرملک بھر کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہاہے، آج جمعیۃ علماءہند ضلع سہارنپور کی جانب سے صدر جمہوریہ کو میمورنڈم بھیج کر یتی نرسنگھا نند کو گرفتار کرکے سخت سزا دیئے جانے کامطالبہ کیا گیا۔
جمعیة علما ءہند کے ضلع صدر مولانا محمد گلفام مظاہری اور بلاک سرساوہ کے صدر مولانا عثمان خورشیدی کی قیادت میں جمعیة علماءضلع سہارنپور کے کارکنان نے ایس ڈی ایم نکوڑکے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم بھیجا اور گستاخِ رسول کو فوری طورپر گرفتار کرکے سخت سزا دینے کامطالبہ کیا۔ میمورنڈم میں کہاگیاہے کہ حال ہی میں ڈاسنہ مندر کے پجاری یتی نرسنگھا سرسوتی نے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں انتہائی گستاخانہ بات کہی ہے، جس کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں کے مذہبی اور دلی جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں،نرسنگھا نند کی اسی انتہائی نفرت انگیز حرکت سے ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور امن پسند عوام کو ٹھیس پہنچی ہے۔
میمورنڈم میں ضلع صدر مولانا محمد گلفام مظاہری اور بلاک سرساوہ کے صدر مولانا عثمان خورشیدی نے کہاکہ کوئی بھی مسلمان شانِ رسالت میں ادنیٰ گستاخی بھی برداشت نہیں کرسکتاہے، یہ نہ صرف ملک کی امن وسلامتی کے لئے خطرہ ہے بلکہ پوری انسانیت کو شرمسار کرنے والا انتہائی گھٹیا عمل ہے اسلئے اس قسم کی مذموم اور ناپاک حرکت کرنے والے یتی نرسنگھا نند کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ میمورنڈم میںدینے والوں میں مولانا منور، مولانا عرفان، مولانا غالب، مفتی عادل، قاری راشد، مولانا ساجد، مولانا انیس، مولانا نفیس، محمد شمشیر ،حافظ مہربان، شیخ عرش چشتی کریمی، طیب رانا، قاضی شعیب، منصور خان، محمد عرفان وغیرہ سمیت دیگر کارکنان موجودرہے۔
0 Comments