Latest News

شانِ رسالت میں گستاخی کے سدِ باب کے لئے اتراکھنڈ جمعیتہ علماء کے ذمہ داران کااہم اجلاس، گستاخ رسول شیطان نرسمہا نند کو عبرتناک سزا دی جائے، تاکہ کوئی شانِ رسالت میں گستاخی کی جرئت نہ کر سکے: مولانا ہارون قاسمی۔

اتراکھنڈ، ہردوار : جوالاپور میں منعقد جمعیت علماء اتراکھنڈ کے ہنگامی اجلاس میں ملعون بدزبان نرسنگھہا نند کی گرفتاری ، اور مشروط ضمانت کی مسلسل خلاف ورزی پر ضمانت رد کرانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ، ڈی جی پی اتراکھنڈ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریگا جمعیت علماء کا وفد۔

مولانا عارف صدر جمعیتہ علماء اتراکھنڈ نے کہا کہ حضور محمد مصطفےٰ ﷺ ہمارے نبی ہیں جن پر اللہ تعالیٰ نے پورا قرآن پاک نازل فرمایا ہے، ہم سب اللہ کے آخری نبی محمد ﷺ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، اس لیے اللہ کے پیغمبر محمد ﷺ کی بے عزتی برداشت نہیں کر سکتے
ضلع صدر مولانا ہارون نے بتایا کہ ہردوار ضلع کے سبھی پولیس تھانوں میں مقدمات درج کرائے جائیں گے، مولانا موصوف نے بتایا کہ تھانوں میں شکایت درج کراتے ہوئے نشاندہی کی جائے گی کہ نرسنگھانند کو 17 فروری سال 2022ء کو بھڑکاؤ بیانات کے معاملے میں ضمانت اس شرط پر دی گئی تھی کہ وہ دوبارہ کسی بھی مذہب یا برادری کے خلاف نفرت انگیز باتیں نہیں کرے گا، لیکن اس نے اِس کے بعد بھی کئی مرتبہ پیغمبرِ اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے اور مسلمانوں کے خلاف دھمکی آمیز بیانات دیئے ہیں، اب کی بار اس نے تمام حدیں پارکردی ہے اورایسے عادی مجرم کو مزید ضمانت پرچھوڑنا لاء اینڈ آرڈر کو بگاڑنا ہے ۔

مولانا موصوف نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کے حکم پر عمل کرتے ہوئے آج سیشن کورٹ سے17/ نومبر 2022 کے بیل آڈر کی اصل کاپی حاصل کی گئی ہے ماہرین قانون سے مشاورت کے بعد وکلاء کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی کل دو روز کے اندر اندر سیشن کورٹ میں عرضی داخل کی جائے گی
مولانا موصوف نے بتایا کہ ماسٹر احسان الہی ماہرینِ قانون کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اس معاملے میں مضبوط قانونی کارروائی کی جا سکے اور یہ ملعون دوبارہ ضمانت حاصل نہ کر سکے ، اجلاس میں طے پایا کہ ضرورت پڑنے پر جمعیتہ علماء ہند کی مشاورتی کے بعد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کا بھی رخ کیا جائے گا

جمعیتہ علماء اتراکھنڈ تمام ائمہ کرام و علماء کرام سے جمعہ کے بیانات میں سیرت النبیﷺ کو شامل کرنے کی گزارش کرے گی۔
مولانا ہارون  نے بتایا کہ جمعیت علماء ہند کی رہنمائی میں جمعیت علماء اتراکھنڈ مسجد وار سیرت النبی ﷺ کے پروگرام منعقد کرے گی۔ اس مہم میں پیغمبرِ اسلام کی زندگی اور ان کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جائے گی، جمعیت کے صوبائی ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ سیرتِ طیبہ کے پروگرام شہر شہر گاؤں گاؤں میں منعقد کیے جائیں گے ۔ جمعیت علماء کے صوبائی صدر مولانا عارف کے صاحب مطابق موجودہ حالات میں پیغمبر اسلام کے پیغام اور ان کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

آج کی اہم میٹنگ میں مولانا عارف، مولانا ہارون ، ماسٹر احسان ، مولانا نسیم احمد ، مولانا محمد الیاس قاسمی ،قاری عبد الرحمن ، قاری عبد الغفار ، محمد سلیم ،مولانا ارشد محمد عثمان عارف ایڈوکیٹ وغیرہ نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر