دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر میں منعقد ”اصلاح معاشرہ کانفرنس “ او رابطہ مدارس اسلامیہ کے اجلاس عام میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ہریانہ پنجاب ہماچل و چنڈی گڑھ سے تشریف لائے مدارس اسلامیہ کے ذمہ داران و نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کی اصلاح اس لئے بھی ضروری ہے کہ مسلمانوں کے وجود و بقا کا دار و مدار اسی پر منحصرہے، جب تک اسلامی تعلیمات اور احکامات کو اپنی زندگی میں برتا نہیں جائے گا معاشرہ کی اصلاح ممکن نہیں ، اصلاح کا عمل اپنی ذات سے شروع ہوگا اسی وقت اس کے اثرات دوسروں تک منتقل ہونگے۔مدارس کے ذمہ داران و نمائندگن کو مخاطب کرکے مفتی موصوف نے کہا کہ مدارس کا کردار صرف یہ نہیں ہے کہ طلبہ کو جمع کرکے نصاب تعلیم کی تکمیل کرادی جائے بلکہ ارباب مدارس کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ معاشرہ اور سماج کو صالح اقدار کا حامل کیسے بنایا جائے ، معاشرتی برائیوں پر کیسے روک لگائی جائے اس پر بھی ارباب مدارس کی نظر ہونی چاہئے اور اس کے لئے اقدامات بھی مدارس کی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔صدر رابطہ مدارس شمالی ہریانہ و ہماچل کے صدر مولانا علی حسن مظاہری کی صدارت میں یہ کانفرنس منعقد ہوئی اور اس کی نظامت رابطہ کے جنرل سکریٹری مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے کی ،دارالعلوم دیوبند کے استاذ تجوید و قرا ¿ ت مولانا قاری آفتاب احمد امروہوی کی تلاوت کلام پاک سے اس کانفرنس کا آغاز ہوا ،مولانا ممتاز مظاہری نے نعتیہ کلام اور مہمانوں کی خدمات میں منظوم سپاس نامہ پیش کیا۔ اس دوران دارالعلوم سعادت دارین بھروچ کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی امتیاز احمد،روحانی شخصیت مولانا عبدالرشید مظاہری مرزاپور نے اصلاح معاشرہ کے تعلق سے قیمتی باتیں کیں۔اس کانفرنس اور اجلاس عام سے پہلے رابطہ مدارس شمالی ہریانہ و ہماچل کی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں21ارکان عاملہ و مدعوئین خصوصی نے شرکت کی اور رابطہ مدارس کے اجتماعی امتحان 1446ھ کے لئے شعبان کے شروع کی تاریخیں اور سینٹروں کی تقسیم ،مدارس اور ان کے لئے ممتحنین و نگراں حضرات کی تعیین وغیرہ جو گذشتہ مجلس تعلیمی کی میٹنگ میںمنظور ہوچکی تھیں ان کی مجلس عاملہ نے توثیق کی،اسی طرح اجلاس عام اور کانفرنس کے لئے 10دفعات پر مشتمل اصلاح معاشرہ،مدارس کے داخلی و خارجی تحفظات اور فرقِ باطلہ کی روک تھام کے لئے موثر تجاویز منظور کی گئیں جو اجلاس عام میںرابطہ کے نائب سکریٹری حافظ مطلوب حسن نے پڑھ کر سنائیںاور ان پر مضبوطی سے عمل کی درخواست کی گئی، اس موقع سے ناظم اجلاس مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے تمام مہمانوں کی خدمت میں خطبہ استقبالیہ اوررابطہ مدارس شمالی ہریانہ و ہماچل کی سالانہ کارکردگیاور رپورٹ پڑھ کر سنائی۔آخر میں تشریف لانے والے تمام معزز مہمانوں ،اسی طرح رابطہ مدارس کے ذمہ داران و مدارس کے نمائندگان کا صدر اجلاس مولانا علی حسن مظاہری نے شکریہ ادا کیا ، حضرت مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی دعا پراجلاس اور کانفرنس کا اختتام ہوا ، دارالعلوم امدادیہ کے معاون ناظم حافظ محمد احمد رشید نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مہمانوں کی شاندار ضیافت کی۔
ہریانہ پنجاب ہماچل کے بہت سارے اہم ذمہ داران کے ساتھ ساتھ حضوصیت سے اس اہم اجلاس میں صوفی معین الدین نلہیڑہ، مولانا ممتاز احمد شملہ، مولانا محمد الیاس پاونٹی، مولانا شریف احمد پپلی مزرعہ، مولانا محمد عارف بوڑیہ، مفتی محمد روشن چمبہ،مولانا محمد اسجد سنولی، مفتی شرافت پانی پت، مولانا ظہیر احمد ہماچل، قاری محمد انس مالیر کوٹلہ، مولانا محمد عارف گڑھی جلالپور، مولانا محمد ارشد مرزاپور، مولانا محمد عمران مظاہری گنگوہ، قاری فریاد علی، مولانا محمد عالم پلہوڑی،قاری حکیم الدین نالا گڑھ، مولانا ذاکر مسروالا، مولانا تحسین مظاہری،حاجی محمد عارف منشی، حافظ محمد یعقوب پانی پت، حافظ محمد یامین یمنا نگرنے شرکت کی۔
0 Comments