Latest News

نسل نو کوسیرت طبیہ سے روشناس کرائیں: مفتی یاسر ندیم الواجدی، جامعہ زینبیہ للبنات میں مسابقہ سیرت النبی کا انعقاد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
حضرت علاءالدین صابر کلیری ؒ کی نگری بیڑپور کلیر شریف میں تحفظ دین ختم نبوت میڈیا اور جامعہ زینبیہ للبنات بیڑپور کے اشتراک سے مسابقہ سیرت النبی کا انعقاد کیا گیا۔مسابقہ سیرت النبی میں قرب و جوار سے علماءو عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 
صدارت قاری محمد عارف قاسمی صدر تحفظ اترپردیش نے کی جبکہ قاری شہزاد عالم نائب صدر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا اتراکھنڈ نے اس مبارک مجلس میں نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مہمانِ خصوصی کے طور پر عالمی شہرت یافتہ شخصیت مولانا مفتی ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی (ڈائریکٹر برہان اکیڈمی شکاگوامریکہ) نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں مفتی ڈاکٹر یاسر ندیم الواجدی نے مدارس اسلامیہ، قرآن کے تحفظ، ایمان و عقائد کے تحفظ کے سلسلے میں جامع خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مدراس اسلامیہ ہمارے ایمان کے تحفظ کے قلعے ہیں۔ انہوں نے سیرت النبی کے حوالہ سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے نئی نسلوںکو سیرت طبیہ سے روشناس کرانے پر زور دیااور کہاکہ معاشرہ میں بگاڑ اور خرابی کی بنیادی وجہ سنت نبوی سے دوری ہے، مولانا موصوف نے حاضرین مجلس کو قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ مولانا مفتی محمد شوقین حنفی مظاہری صدر تحفظ دین ختم نبوت میڈیا اتراکھنڈ نے حاضرین کے سامنے مسابقہ سیرت النبی کی مکمل تفصیل بیان کی۔ 
اخیر میں قاری شہزاد عالم نے طالبات کے مابین انعامات کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر مولانا محمد پروش ناظم مدرسہ شمس العلوم کلیر، مفتی عبدالواحد، مولانا محمد دانش، قاری امتیاز احمد، مفتی ہمام، مفتی فیاض، قاری دلشاد سمیت کثیر تعداد میں علماءاور عوام نے شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر