Latest News

دیوبند کے نوجوان کی موہالی میں موت، کمرے میں لٹکی ملی لاش، خاتون دوست کی لاش بھی قریب ہی پڑی ملی، دیر رات لاش کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے محلہ بڑضیا الحق کے رہنے والے انس (30) جو کہ پنجاب کے موہالی میں پرائیویٹ ملازمت کرتا تھا کی لاش اس کے اپنے کمرے میں لٹکی ہوئی ملی۔ جبکہ اس کی خاتون دوست کی لاش بھی قریب ہی پڑی تھی۔ پولیس کو دونوں کے خودکشی نوٹ بھی ملے ہیں۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔ انس کی میت کو جمعرات کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
محلہ کا رہائشی بڑضیا الحق کے رہنے والے محمد شمشاد کا بیٹا انس موہالی میں اے سی (ایئر کنڈیشن) کا کام کرتا تھا اور فیز 1 میں کرائے کے کمرے میں رہ رہا تھا۔ بہار کی رہنے والی اس کی دوست ندھی (23) بھی اس کے ساتھ رہتی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کو انس کے کچھ دوست اسے مسلسل فون کر رہے تھے۔ فون کا جواب نہ ملنے پر وہ کمرے میں پہنچ گئے۔ کافی دیر تک دروازہ نہ کھلنے پر دوستوں نے مالک مکان کو اطلاع دی۔ اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی موجودگی میں دروازہ توڑا گیا تو کمرے میں انس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ جب کہ ندھی کی لاش فرش پر پڑی تھی، اس کے گلے میں پھندا بھی تھا۔ پولیس کو موقع سے دو سوسائڈ نوٹ بھی ملے ہیں۔ جس میں انس اور ندھی نے منیش کا نام لیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ انہیں طرح طرح کی دھمکیاں دے کر پریشان کر رہا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اسی دوران انس کی موت کی خبر ملتے ہی ان کے گھر پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ جمعرات کو جب لاش دیوبند پہنچی تو اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ دےر رات کرنجلی روڈ پر واقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر