Latest News

غیر جانب دار نہ بنیں، مظلوم کی مدد کو آگے آئیں: محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج جمعہ کے خطبے میں لوگوں کو مظلوم کی مدد کے لیے ابھارا ، انھوں نے کہا کہ نبوت کے اعلان سے پہلے مکہ کے چند لوگوں نے ایک باہمی معاہدہ کیا تھا ، اس کا مقصد لوٹ کھوسٹ اور ظلم کو روکنا اور اپنے کو پابند کرنا تھا کہ وہ مظلوم کا ساتھ دیں گے اور ظالم سے حق دار کو اس کا حق دلا کر رہیں گے ، اس کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے بھی کر سکتے ہیں کہ اللہ کے نبی بھی اس میں شامل تھے ، اور یہ بھی کہا تھا کہ اگر نبوت کے بعد بھی مجھے اس میں بلایا جاتا تو میں اس میں ضرور جاتا ، آج مسلم علاقوں کی صورت حال یہ ہے کہ ایک دوسرے کو پریشان کیا جا رہا ہے ، کوئی کسی کو ذلیل کرنے کی کوشش میں لگا ہے ، کوئی کسی کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی فکر میں ہے ، کوئی کسی کا مال ہڑپنے میں لگا ہے ، غرض جس کو ذرا بھی کچھ طاقت یا موقعہ ملتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کمزور کو دبایا جاے ، اس طرح کے واقعات اکثر مسلم علاقوں میں ہو رہے ہیں ، مگر لوگ “ غیر جانب دار “ بنے رہتے ہیں ، یہاں تک کہ علاقے کے ذمہ دار اشخاص بھی ان معاملات میں کوئی مداخلت نہیں کرتے ، کیا زمانہ جاہلیت کے اس باہمی معاہدے جس کو اللہ کے نبی نے بھی پسند کیا تھا ، ہم اس سے بھی پہلے کے دور میں “ جی “ رہے ہیں ؟ آج کے اس تعلیم یافتہ دور میں اس طریقے پر بلکل آنکھیں بند کرکے ان چیزوں کو نظرانداز کر دینا ، کیا انسانیت اور اسلام کی یہ ہی تعلیم ہے ؟ اللہ کے بندو ! غیر جانب دار نہ بنیں، مظلوم کی مدد کو آگے آئیں ، ظالم سے اس کا حق مظلوم کو دلائیں ، کیا ہمیں اپنے رب کے سامنے حاضر نہیں ہونا ، اس وقت کیا جواب دے پایں گے ؟ جو جس قابل ہے وہ اپنی کوشش ضرور کرے ، اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے، آمین ۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر