منی مزرعہ کے مدرسہ ایضاح العلوم مجددی میں جمعیت علماءچنڈی و پنچکولہ کی ایک اہم استقبالیہ نشست کا انعقاد مولانا شکیل احمد قاسمی چنڈی گڑھ کی زیرِ صدارت عمل میں آیا۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر الحاج پیرجی حافظ حسین احمد بوڑیوی اور مولانا محمد ہارون قاسمی سابق ریاستی صدر اور مولانا ممتاز احمد قاسمی شملہ شریک ہوئے۔
اس موقع پر مولانا محمد الیاس قاسمی پاونٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کے پہلی بار ریاستی جمعیت علماءکے چنڈی گڑھ واقع صدر دفتر پہنچنے پر مولانا محمد عمران مجددی صدر جمعیت علماء چنڈی گڑھ اور مفتی محمد انس قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیت علماءچنڈی گڑھ، مولانا اجمل خاں امام جامع مسجد چنڈی گڑھ و دیگران نے گلدستہ پیش کر کے استقبال کیا۔ اس دوران چنڈی گڑھ کے لیے امیر شریعت کا انتخاب عمل میں آیا۔مولانا محمد اجمل خاں کو امیر شریعت چنڈی گڑھ اور مفتی افضال قاضی کو نائب امیر منتخب کئے جانے کا متفقہ اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر پیرجی حافظ حسین احمد نے کہا کہ ہمیں اپنے سماجی و معاشرتی عائلی مسائل قرآن و حدیث کی روشنی میں اپنے علماءکی زیرِ نگرانی حل کرانے چاہئے تاکہ ہم اسلامی شناخت کے ساتھ زندہ رہیں اور خدا کے حضور سرخروئی کے ساتھ حاضر ہوں۔
مولانا ممتاز احمد قاسمی نے امارت کی ضرورت اور عدل و انصاف کی اہمیت اور افادیت پر مفصل روشنی ڈالی۔اس موقع پر مولانا ندیم احمد قاسمی امام جامع مسجد پنچکولہ، قاری نثار احمد نارائن گڑھ، حافظ محمد خالد ندیم مجددی، قاری نعمان قادری، حافظ محمد احمد، مولانا ابوالحسن امام اندرا کالونی، قاری محمد عالم امام پنجور، نسیم احمد، مولانا سید احمد عادل قاسمی، حافظ محمد طیب، قاری راشد، قاری ندیم اور قاری مشتاق، قاری اکرم وغیرہ موجود رہے۔
0 Comments