آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج کے خطبہ میں لوگوں کو با وضو رہنے کی نصیحت کی ، انھوں نے کہا ، ہر وقت با وضو رہنے کے بہت سے فائدے ہیں ، نا تو آپ کا کوئی الگ سے خرچ ہو رہا ہے اور نا کوئی نقصان ہے ، جب آپ با وضو رہیں گے تو آپ خود اپنے آپ کو پرسکون محسوس کریں گے ، اور جب نماز کا وقت ہو جاے تو آپ نماز ادا کرلیں ، اس کے لیے دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں ہے، تو نماز سے آپ غافل نہیں ہونگے ، تمام نمازیں وقت پر ہوتی رہیں گی ، بس آپ کو یہ خیال رکھنا ہے کہ وضو ٹوٹ نہ جاے ، اللہ کے نبی نے فرمایا “ جس نے وضو کیا اور خوب اچھی طرح وضو کیا ، تو اس کے جسم سے اس کے گناہ نکل جاتے ہیں حتی کہ اس کے ناخنوں کے نیچے سے بھی نکل جاتے ہیں ۔” مسلم حدیث نمبر ۵۷۸ ، اسی طرح جب رات کو سونے لگو تو وضو کرکے دائیں کروٹ لیٹ جاؤ اور یہ دعا پڑھیں ، اے اللہ میں نے اپنے آپ کو تیری اطاعت میں دے دیا ، اپنا سب کچھ تیرے سپرد کر دیا ، اپنے معاملات تیرے حوالے کر دئیے ، میں تیری کتاب پر ایمان لایا جو تو نے نازل کی، تیرے نبی پر ایمان لایا ، اس کے بعد اگر تم مر گئیے تو دین اسلام پر مرو گے ، بخاری حدیث نمبر ۶۳۱۱ ، اور بھی بہت سی احادیث ہیں ، رات کے سونے میں ایک حدیث اور ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فرشتہ اس کے ساتھ رات بسر کرتا ہے ، جب بھی یہ شخص کروٹ بدلتا ہے تو فرشتہ کہتا ہے اے اللہ اپنے بندے کو معاف فرما ، یقیناً وہ با وضو سویا تھا ، سوال یہ ہے کہ ہمارا خرچ کیا ہوا ؟ زیرو ، اور فائدہ آپ کے سامنے ہے ، اس کے بعد بھی ہم لاپرواہی کریں ، تو ہم بد نصیب ہی کہلائیں گے ، فیصلہ آپ کو کرنا ہے ، اللہ ہم سب کو توفیق عطا فرماے، آمین۔
0 Comments