معروف دینی ادارہ جامعة الشیخ حسین احمد مدنی خانقاہ دیوبند کے استاذ حدیث مولانا مفتی اشقاق عالم بھاگلپوری کا علالت کے باعث اپنے آبائی وطن میں انتقال ہوگیاہے، ان کے انتقال کی خبر سے دیوبند کے علمی حلقوں کی فضاء مغموم ہوگئی، جامعة الشیخ حسین احمد مدنی کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی سمیت دیگر سرکردہ علماءکرام نے مفتی اشفاق کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے دعاءمغفرت کی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاءکی۔
اطلاع کے مطابق مفتی اشفاق عالم (50) ساکن ہر نتھ ضلع بھاگلپوری (بہار) گزشتہ 2015ء سے جامعة الشیخ حسین احمد مدنی میں درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ بتایا گیاہے کہ گزشتہ ایک ماہ قبل اچانک انہیں ہارٹ اٹیک آیا تھا، جس کے بعد انہیں مظفرنگر کے ایک اسپتال میں داخل کرایاگیا، جہاں ان کاعلاج ہو، مگرکچھ روز قبل مرحوم اپنے وطن بھاگلپوری چلے گئے، جہاں ان کاعلاج چل رہاتھا۔ بتایاگیاکہ جمعہ کی صبح نماز فجر کے وقت مفتی اشفاق کا انتقال ہوگیاہے۔ ان کے انتقال سے دیوبند کی علمی فضا مغموم ہوگئی، جامعة الشیخ کے ذمہ داران، اساتذہ اور طلبہ نے قرآن خوانی کرکے مرحوم کے لئے دعاءایصال ثواب کا اہتمام کیا۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ان کے گاوں ہر نتھ میں اداکی گئی اور وہیں تدفین عمل میں آئی۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹیاں۔ ان کے انتقال پر مولانا مزمل علی قاسمی نے نہایت افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مفتی اشفاق کے اچانک انتقال پر بہت صدمہ ہوا ہے، مرحوم کا شمار بہت باصلاحیت اساتذہ میں تھا، وہ جامعة الشیخ کے مقبول استاذ تھے، اللہ تعالی ٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور علیٰ علیین میں جگہ نصیب کرے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
0 Comments