دیوبند: سمیر چودھری۔
آج یہاں مدنی منزل میں مولانا حسین احمد مدنی کی سر پرستی اور مولانا گلفام صدر جمعیت علماءضلع سہارن پور کی زیر نگرانی دینی تعلیمی بورڈ کامشاورتی پروگرام منعقد ہوا۔جس میں تلاوت کلام اللہ اور حمد باری کے بعد ضلع سہارن پور میں چلنے والے منظم اور غیر منظم مکاتب کی تفصیلی کارگزاری مولا ناثناء اللہ نے پیش کی ۔جس کی مشاورتی کمیٹی نے ستائش کی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے مفید مشورے دیئے گئے۔
اس موقع پر مولانا حسین احمد مدنی نے اپنے خطاب میں مکاتب کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ دینی مکاتب کا قیام اور ان میں منظم تعلیمی نظم و نسق کو بہتر بنانا جمعیة علماءہند کا مشن ہے، جمعیة کا مقصد قوم کے ہر بچہ مکتب سے جوڑ کر اسے تعلیم یافتہ اور ہنر مند بناناہے۔ انہوں نے مکاتب کے حوالہ سے مزید امور کی جانب توجہ مبذول کرائی اور عوام سے اپنے بچوں کو ہر حال میں تعلیم دلانے کی اپیل کی۔اس کے بعد ذمہ داران و علماءکرام کے سامنے محمد شعیب نے مسلمانوں کی زبوں حالی کی وجہ منظم مکاتب کی ضرورت واہمیت اور ذمہ دارن کا طریقہ کار کیا ہوگا، جمعیة علماءہند مکاتب کی محنت کیوں کر رہی ہے کیسے کر رہی ہے، کیا مقصد ہے اور اس کا کیا فائدہ ہورہا ہے اس پر تفصیلی انداز میںروشنی ڈالی۔ مفتی سید محمد سلمان منصور پوری ناظم عموی دینی تعلیمی بورڈ جمعتہ علماءہندو استاذ حدیث دارالعلوم دیو بند نے بہت ہی مختصر انداز میں فرض عین کی تعلیم اور ہم لوگوں کی ذمہ داریوں کو سامنے رکھتے ہوئے قرآن حدیث کی روشنی میں نصیحت کرتے ہوئے فکر مند کیا۔ بعد ازیں مدارس کو مکاتب سے کیا فائدہ ہے مکاتب سے مدارس کو کیا فائدہ ہے اور ملت کو کیا فائدہ ہو گا اس پر زنٹیشن پیش کیا گیا ۔اس کے بعد اجمالی طور پر تمام حضرات سے عزائم بھی کروایا گیا۔ مولا نا محمد گلفام کی دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
0 Comments