سہارنپور: (سمیر چودھری)
سہارنپور: مدرسةالشیخ محمد زکریالتحفیظ القرآن الکریم سہارنپور میںانجمن "بزم زکریا" کا دسواں سالانہ مسابقہ خطابت منعقد ہوا۔ جس میں کل35مساہمین نے شرکت کی۔ پروگرام میں حکم کی حیثیت سے جامعہ مظاہر علوم سہارنپور سے مولانا محمد راشد گورکھپوری و دار التدریب الاسلامی سے مولانا اطہر حقانی نے شرکت کی۔ مسابقہ میں ہر مساہم کو اپنی اپنی تقریر پیش کرنے کے لئے پانچ منٹ کا وقت دیا گیا۔
بالترتیب اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءمحمد اویس ابن محمد خالد مینڈیٹ شاملی، ابوعامر ابن محمد شاہد پورنیہ بہار اور حذیف صدیقی ابن نوید الحق صدیقی سہارنپور ہیں۔ جنہیں بطور حوصلہ افزائی نقد انعام کے ساتھ ٹرافی و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے جامعہ مظاہر علوم کے استاد حدیث و تفسیر مولانا محمد ساجد نے اپنے بیان میں تقریر وخطابت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو تحریر و تقریر میں مہارت پیدا کرنے و اپنی علمی و فنی صلاحیتیں نکھارنے کی نصیحت کی۔ مولانا کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ اخیر میں مولانا سید محمد یاسر الحسنی ناظم مدرسةالشیخ محمد زکریا نے پروگرام میں شریک ہونے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
0 Comments