دیوبند: سمیر چودھری۔
عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے تصاویر کی ممانعت بیان کرتے ہوئے کہاکہ جانداروں کی تصویر بنانا اسلام میں ناجائز ہے، ہم سب کو اس سے بچنا چاہئے، دارالعلوم دیوبند نے اسی سبب ادارہ کے اندر خواتین کے داخلہ پر پابندی عائد کی تھی، اگر یہ سلسلہ ادارے کے احاطہ میں مناہی کے باوجود جاری رہا تو ادارہ ایک مرتبہ پھر سخت اقدمات کرنے کو مجبور ہوگا۔ آج دارالعلوم دیوبند کی مسجد قدیم میں خطبہ جمعہ سے قبل اپنے بیانات کے سلسلہ کی کڑی کے تحت مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی خصوصی خطاب کررہے تھے ،آج کا موصوف کا موضوع اسلام میں تصاویر اور مصوری کے گناہ جیسا اہم عنوان تھا،جس میں موصوف نے قرآن و حدیث کی روشنی میں جانداروں کی تصاویر بنانے کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور اسے گناہ کبیرہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسلام میں اسکی سخت ممانعت ہے لیکن آج بڑے افسوس کا مقام ہے سب کے ہاتھ میں موبائل ہے اور وہ تصویریں اور ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں اور یہ اس قدر عام ہوگیا ہے کہ اسکو گناہ بھی تصور نہیںکیاجارہاہے، ہمارے مذہبی پروگرام اور دینی مجالس بھی اس سے محفوظ نہیں ہیں اور وہاں بھی تصاویر اور ویڈیو بناکر انہیں وائرل کرنے کا عام رواج بن چکاہے، ہمیں اس میں احتیاط رکھنی چاہئے اورعلماءکو اس سلسلہ میں معاشرہ کو بیداری کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اس میں عوام و خواص سب ملوث ہیں اور تکلیف کی بات یہ ہے کہ اس کے جائز ہونے کی دلیلیںبھی پیش کی جاتی ہیں۔ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے شادی بیاہ کی تقاریب کے اندر ویڈیو بنائے جانے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ شادیوں میںخواتین کی ویڈیوز بنائی جاتی ہیںاور پھر اس کو محرم و غیر محرم سب مل کر دیکھتے ہیں جو بہت بڑا گناہے، جس سے اجتناب کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرہ کو اس سے بچانے کی ضرورت ہے۔مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مزید قیمتی اور اصلاحی گفتگو فرماتے ہوئے آخر میں بہت سخت انداز میں جانداروں کی تصاویر اور ویڈیوز اور ریل کو ناجائز اور حرام قرار دیتے ہوئے قرآن و حدیث کی روشنی میں اسے گناہِ کبیرہ بتایا اور کہاکہ دارالعلوم دیوبند نے گزشتہ دنوں خواتین کے داخلہ پر جو پابندی لگائی تھی اس کی بنیادی وجہ دارالعلوم دیوبند کے احاطہ میں ریل بنانا اور فوٹو شوٹ کرنا تھا،مگر اب کچھ نئی شرائط کے ساتھ اس پابندی کو ختم کیا گیا ہے لیکن ایک مرتبہ پھر کارکنان کے منع کرنے کے باوجود فوٹو اور ویڈیوز اور ریل بنائے جانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ انہوںنے صاف لفظوں میں کہاکہ دارالعلوم دیوبند میںکسی طرح کی تصاویر اورویڈیوز کی اجازت نہیں ہے اسلئے اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو دوبارہ دارالعلوم دیوبند کو پابندی جیسے سخت اقدامات کرنے پڑیں گیں۔
0 Comments