Latest News

مولانا توقیر احمد کاندھلوی کی ترجمہ کردہ کتاب کا قائد ملت مولانا سید محمود اسعد مدنی کے ہاتھوں اجراء۔

دیوبند: معروف عالمِ دین اور دارالعلوم دیوبند کے شعبۂ انگریزی زبان و ادب کے صدر ابوالحیا مولانا توقیر احمد کاندھلوی نقشبندی نے محبوب العلماء والصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی مجددی دامت برکاتہم کی معرکۃ الآراء تصنیف "خواتینِ اسلام کے کارنامے" کا انگریزی میں
 "Accomplishments of Muslim Women"
 کے عنوان سے ترجمہ کیا ہے۔
اس علمی شاہکار جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت کے تاریخی سالانہ اجلاس کے موقع پر، قائدِ ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی (صدر جمعیت علمائے ہند)، حضرت مولانا عاقل صاحب (مہتمم و شیخ الحدیث جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت و رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند)، حضرت مولانا عبد اللہ معروفی (استاذِ حدیث دارالعلوم دیوبند) اور دیگر اکابر علماء کرام کے دستِ مبارک سے اجرا عمل میں آیا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ مولانا توقیر احمد کاندھلوی اب تک درجنوں علمی و دینی کتب کا انگریزی زبان میں ترجمہ کر چکے ہیں، جن میں حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ کی "اغلاط العوام" اور حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کی "زبدۃ السلوک" کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ ان کے ترجمے دنیا بھر میں نہ صرف مقبول ہوئے بلکہ علمی و روحانی حلقوں میں ان کی پذیرائی بھی خوب ہوئی۔ حضرت مولانا بدرالدین اجمل (رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند)، مولانا برہان الدین قاسمی، مولانا عتیق احمد مکی، مولانا مدثر احمد قاسمی، مولانا افسر علی قاسمی ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی، شمس تبریز قاسمی سمیت کئی ممتاز علماء و اسکالرز نے مولانا توقیر احمد کاندھلوی کو مبارکباد پیش کی۔ اللہ تعالیٰ مولانا موصوف کی خدمات کو قبول فرمائے، انہیں مزید کام کرنے کی توفیق دے اور اس ترجمے کو امت کے لیے نافع بنائے۔ آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر