آگرہ: مسجد نہروالی کے خطیب محمد اقبال نے لوگوں کو آج کے خطبہ جمعہ میں فتح مکہ کے دن عام معافی کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ عام معافی کا اعلان کیا گیا ، مگر کچھ لوگوں کے بارے میں فرمایا کہ وہ قتل کر دیے جائیں خواہ وہ خانہ کعبہ کے پردے کے نیچے پائے جائیں۔ کل خواتین اور مرد ملا کر ۱۷ لوگ ہوئے ، ان سترہ کے نام بتا دیے ، اب اس میں نام بتا کر کنفرم کر دیا کہ یہ تو قتل ہی کیے جائیں گے ، لیکن دنیا نے دیکھا، کہ جس نے بھی معافی مانگی اس کو اللہ کے نبی نے معاف کر دیا ، اس طرح گیا رہ خواتین اور مرد ملا کر معافی دے دی گئی ، اتنے سخت آرڈر کے باوجود صرف پانچ لوگ ہی قتل کیے گیے ، یہ تھی معافی ، کیا آج ایسا ممکن ہے ،جس نے بھی معافی مانگی اس کو معافی دے دی گئی ، معافی کا عمل اللہ کو بھی پسند ہے بس ہم معاف کرنا سیکھیں ، اللہ ہمیں معاف کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ۔
0 Comments