Latest News

اعظم خان اور ان کے بیٹے کوسپریم کورٹ سے راحت۔

نئی دہلی ۔۱۳؍ فروری: اتر پردیش کے سابق وزیر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کو جمعرات کے روز سپریم کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے دونوں کو ایک اہم کیس میں ضمانت دے دی۔ یہ معاملہ سڑک صاف کرنے والی مشین کی چوری کے الزام سے متعلق ہے۔بتا دیں کہ اس سے پہلے الہ آباد ہائی کورٹ نے اس معاملے میں ان دونوں کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت عرضی پر سماعت کی اور انہیں راحت دے دی۔سال 2022 میں اعظم خان، ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان اور دیگر لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے رام پور ضلع کے نگر پالیکا پریشد کے ذریعہ خریدی گئی سڑک صاف کرنے کی مشین چوری کر لی تھی۔ اس کے بعد یہ مشین رام پور میں واقع خان کی جوہر یونیورسٹی سے برآمد ہوئی تھی۔آپ کو بتا دیں کہ اس معاملے میں 21 ستمبر کو الہ آباد ہائی کورٹ نے اعظم خان اور ان کے بیٹے کی ضمانت عرضی مسترد کر دی تھی۔ یہ حکم الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سمیت گوپال کی سنگل بنچ نے دیا تھا۔ اس معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ اعظم خان اور ان کے بیٹے کے لیے اہم ہے، کیونکہ الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد سپریم کورٹ نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر