نئی دہلی ۔۱۳؍ فروری: اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے قصبہ ایچولی میں ایک مسلم خاندان کے گھر میں گھس کر بے رحمی سے مار پیٹ کا سنگین واقعہ پیش آیا۔ حملے میں خاندان کے 9 افراد زخمی ہوئے، جن میں دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کی اپیل کی ہے، جبکہ پولیس کی خاموشی پر مقامی افراد نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علاقے میں اثر و رسوخ رکھنے والے رام اودھیش، پُتّن مہاراج اور ان کے چار بیٹوں نے ایک معمولی بات پر مشتعل ہو کر ایک غریب مسلم خاندان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ خواتین اور بچوں سمیت پورے خاندان کو بے رحمی سے پیٹا گیا۔ حملے میں مسرت جہاں اور نور بانو کو شدید چوٹیں آئیں اور ان کی حالت نازک ہے۔حملے کے بعد متاثرہ خاندان نے پولیس سے شکایت کی، لیکن اب تک کسی مضبوط کارروائی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آور بااثر ہیں، جس کی وجہ سے پولیس اس معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔متاثرہ خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف ملنے کی امید کم ہے کیونکہ حملہ آوروں کے خلاف کوئی سخت کارروائی نہیں کی جا رہی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کے غیر فعال رویے کے خلاف احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔
0 Comments