Latest News

طالبات اپنے اندر اخلاص و للہیت پیدا کریں، جامعہ الہامیہ مدرستہ البنات میں تقریب ختم بخاری شریف کے موقع پر مولانا سید احمد خضر شاہ مسعودی کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تعلیم نسواں کی معروف درسگاہ جامعہ الہامیہ مدرستہ البنات شکشا سمیتی دیوبند کے زیر اہتمام تعلیمی سال کے اختتام کے موقع پر ’تعلیم نسواں کانفرنس اور تقریب ختم بخاری‘ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت دارالعلوم وقف دیوبند کے شیخ الحدیث مولاناسید احمد خضر شاہ مسعودی نے کی اور نظامت کے فرائض ناظم عمومی عرشی بیگ نے انجام دئے۔پروگرام کا آغاز جامعہ کے استاذ مولانا رضوان قاسمی کی تلاوت اورطالبہ ثانیہ کی نعت پاک سے ہوا۔پروگرام میں قرب وجوار کے نسواں مدارس کے ذمہ داران،علماء،دانشوران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مولاناسید احمد خضر شاہ مسعودی نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے کہاکہ علم حدیث نہایت اہم فن ہے،اسکا حصول سہل نہیں اور نہ ہی ہر کسی کو اللہ اسکی توفیق عطا فرماتاہے، صحیح بخاری کتب حدیث میں سب سے افضل ہے، جن طالبات کو اس اہم ترین کتاب کی تکمیل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ہے،وہ بلاشبہ خوش نصیب ہیں، ان کی لئے یہی وصیت ہے کہ اس عظیم الشان علم کے تقاضوں کو ملحوظ رکھیںاور اپنی زندگیوں کو اسلامی احکامات وتعلیمات سے مزین کریں۔انہوں نے فارغ ہونے والی طالبات کو اپنے اندر اخلاص پیدا کرنے کی تلقین کی۔اس موقع پرادارہ کی ناظمہ آپا خورشیدہ خاتون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طالبات کو عملی میدان میں کام آنے والی قیمتی نصیحتوں سے نوازا اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ معاشرہ میں بید اری لانے کے لئے خواتین کا تعلیم یافتہ ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ادارہ کی معلمہ زینب عرشی عرف روحی فاطمہ نے کہا کہ تعلیم نسواں کی تحریک کو اس ادارے سے شروع کرنے کا مقصد عصری نظام تعلیم کے مفاسد سے قوم مسلم کو نجات دلانا ہے۔جامعہ کے استاذ مولانا رضوان قاسمی نے بھی طالبات کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔اس موقع پر فضیلت حاصل کرنے والی طالبات شادماں بنت عرفان،فاطمہ بنت دانش،سائرہ بنت امدا داللہ،سدری بنت عبدالملک،منتشائبنت عبدالملک،ثانیہ بنت صغیر،منتشائبنت صغیر اور حفصہ بنت نعیم اختر کو ردائے فضیلت سے نوازا گیا۔پروگرام میں طالبات علمی پروگرام پیش کئے۔جلسہ کا اختتام مولاناسید احمد خضر شاہ مسعودی کی دعائپر ہوا۔اس موقع پرمدرسہ کی ٹیچرز سمیت کثیر تعداد میں بچیوں کی والدائیں موجود رہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر