Latest News

مسلمان ہر معاملے میں اپنے وطن کے ساتھ ہیں : محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں لوگوں کو اس جنگی ماحول میں کس طرح زندگی گزارنی ہے اس پر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی ، انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جنگی حالات ہیں ، سب سے پہلے تو یہ بات بتادوں کہ ایک سو چالیس کڑوڑ لوگوں میں پچیس کڑوڑ مسلمان شامل ہیں جو کہ اس وقت اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہمارے گھر میں آکر بے گناہ لوگوں کو مارنا یہ کون سی تعلیم ہے دنیا کے کسی مذہب میں اس کی اجازت نہیں ہے ، اسلام میں تو کسی ایک بے گناہ کو مارنا پوری انسانیت کو مارنے کے برابر ہے ، جو کچھ ہمارے بے گناہ لوگوں کے ساتھ ہوا ہے ، اس کا جواب تو دیا جاے گا ، اب اس میں حالات کتنے خراب ہوتے ہیں ، اور کیا کچھ ہوتا ہے ، یہ الگ بات ہے ، اس بات کو یاد رکھنا چاہیے کہ جنگ کی تمنا نہ کریں لیکن جب جنگی حالات ہوجائیں تو پھر ہر طرح سے بھر پور جواب دیا جاے ، اور پوری جان کی بازی لگا کر مقابلہ کیا جاے ، اور ایسے موقعوں پر بہت سی افواہیں بھی پھیلتی ہیں ان سے بچنا بہت ضروری ہے کوئی بھی میسج بغیر سمجھے اور تحقیق کیے دوسرے کو فارورڈ نہ کیا جاے ، قرآن میں اس بات کو صاف طور پر بتایا گیا ہے کہ کوئی بھی خبر ملے اس کی تحقیق کرلیا کریں ، اس لیے ہمیں ایسے ماحول میں بہت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے ، سرکار کی طرف سے اس وقت جو احکام جاری کیے جا رہے ہیں ان پر پابندی سے عمل کیا جاے ، ڈر اور خوف کا ماحول نہ بنایا جاے ، غیر ضروری کسی بھی بات پر کوئی ردعمل سے بچا جاے ، یہ بہت نازک وقت ہوتا ہے ہمیں کوئی بھی قدم ایسا نہیں اٹھانا جس سے ہمیں ہی نقصان ہو ، اس لیے ضروری ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیا جاے ، اور اپنے دین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوہے اپنے ملک کے لیے امن وآمان کی دعائیں کی جائیں ۔ اللہ تعالیٰ سبھی کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر