Latest News

اچانک اسی طرح قیامت آجاے گی : محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں احمد آباد میں ہوے ہوائی حادثہ کو قیامت کا منظر بتایا۔ انھوں نے کہا قرآن اور احادیث بھی ہمیں یہ ہی بتا رہی ہیں کہ قیامت یک دم اسی طرح آجاے گی ، انھوں نے اس ہوسٹل کا بھی ذکر کیا جس پر ہوائی جہاز گرا تھا ، اس میں کچھ بچے کھانا کھا رہے تھے ہاتھ میں چمچ لیے ان کو دوسرے پل کی خبر ہی نہیں تھی ، اور یک دم اتنا بڑا حادثہ ہوگیا ، بلکل یہ ہی منظر قرآن نے بیان کیا ہے ، اس لیے میں اس کو قیامت کا منظر کہہ رہا ہوں ، لوگوں کے پاسپورٹ پر “ اڑان کی مہر “ لگ چکی تھی، لیکن ان میں سے کسی ایک کو بھی معلوم نہیں تھا کہ یہ کون سی اڑان کی مہر ہے ، ہر شخص اپنی سیٹ پر بلیٹ باندھ کر اطمینان سے بیٹھ گیا تھا ، لیکن اگلے ہی پل وہ اس دنیا سے ہی پرواز کر چکا تھا ، یہ ہے زندگی اور موت کی حقیقت ، ریاست ، ادارے ، وزیر، آفیسر سب پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ، صحیح بخاری کی حدیث میں بتایا گیا ہے کہ تم میں سے ہر شخص نگراں ہے ، ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال کیا جاے گا ، آج ہم ایک ایسے دور میں ہیں جہاں ہم چاند پر کمند ڈالنے کا دعویٰ کرتے ہیں ، لیکن زمین پر انسانوں کی جانوں کی حفاظت نہ کرسکنے پر خاموش ہیں ، ہمیں وہ قوم بننا ہے جس کی پہچان حفاظت ، امانت ، اور عدل سے ہو ، اے میرے رب اس ملک کو اور تمام مسلم ممالک کو امن کا کہوارہ بنا ، اور ہر جان کی حفاظت فرما ، اس ملک کے ایک سو چالیس کڑوڑ عوام ان خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کو ابھی وقت لگے لگا اس بڑے حادثہ سے باہر آنے میں ، اے اللہ ہماری جان ، مال ، اور ایمان کی باگ ڈور نیک لوگوں کے ہاتھ میں دے ، اے ہمارے رب اگر ہم سے غلطی ہوگئی ہے تو ہمیں معاف فرما دے، آمین۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر