آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو حج کے تعلق سے ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو اللہ تعالیٰ نے اس قابل کیا ہے کہ آپ حج بیت اللہ کی زیارت کے لئے جا سکثے ہیں اور اپنے گھر والوں کے لئے اتنا چھوڑ کر جانیں کہ بعد میں وہ پریشان نہ ہوں ،تو اس کو سب کام چھوڑ کر حج کے لیے سفر کرنا چاہیے ،ہمارے یہاں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو یہ سوچ رکھتے ہیں کہ بچوں کی تعلیم اور شادی وغیرہ سے فارغ ہو کر اس کے بعد حج کے بارے میں سوچیں گے ، کیا ان کے پاس اس بات کی گارنٹی ہے کہ وہ اس وقت تک زندہ رہیں گے ؟ اللہ کے بندو ! جب آپ پر حج فرض ہو گیا اور آپ نے اپنی لا پرواہی سے اس فرض کو ادا نہیں کیا تو آپ بہت بڑے نقصان میں پہنچ گئے ، اور موت آگئی تو اپنے رب کے حضور حاضر ہوکر کیا جواب دو گے ؟ صحیح بخاری کی حدیث نمبر 1521 میں بتایا گیا ہے " آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے اللہ کے لیے اس شان سے حج کیا کہ نہ کوئی فحش بات ہوئی اور نہ کوئی گناہ تو وہ اس دن کی طرح واپس ہوگا جیسے اس کی ماں نے اسے جنا تھا " کثنی بڑی بشارت دی گئی ہے اس حدیث میں, 2026 کے حج کے لیے درخواست دینے کا کام شروع ہو چکا ہے اگر آپ کا ارادہ ہو تو فوراً اس کا فارم بھریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لئے آسانی فرمائے، آمین۔
0 Comments