آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ اگر آپ کو اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچنا ہے تو لوگوں کی اصلاح میں لگ جاؤ ، ورنہ اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے بچنا ممکن نہیں ہے ، مؤطا امام مالک ؛ نمبر 1827 میں کہا گیا ہے ، یعنی اللہ کچھ لوگوں کے گناہ پر سب لوگوں کو عذاب نہیں دیتا ، لیکن جب گناہ کھلے طور پر کیا جانے لگے تو سارے ہی لوگ سزا کے مستحق ہو جاتے ہیں _ یہ ایک بہت خطرناک بات ہے ہمیں اس سے بچنے کی ضرورت ہے ، ہمارے یہاں لوگوں کے ذہن یہ بنے ہوئے ہیں کہ میں تو اسلام کے تمام احکامات پورے طور پر ادا کر رہا ہوں ، مجھے باقی لوگوں سے کیا مطلب ؟ بس یہ ہی بات شیطانی سوچ ہے ، اسلام کی تعلیم تو اس کے علاوہ ہے ،تم کو بہتر ین امت کا خطاب اس لیے ملا ہے کہ تم لوگوں کو برائی سے روکثے ہو اور نیکی کی دعوت دیتے ہو ، آگر تم ایسا نہیں کرتے تو اس خطاب کے حقدار نہیں ، پھر جب اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پکڑے گا تو تم بھی پکڑ میں آؤ گے ، کیونکہ تم نے اصلاح کا کام نہیں کیا اس لیے سزا کے مستحق ہو ، یاد رکھیں کہ جو شخص دوسروں کی بھلائی کے لئے جیتا ہے وہ دنیا میں عزت پاتا ہے اور آخرت میں بھی کامیاب ہو تا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس کام کو فرض کے درجے پر رکھ کر انجام دیں، اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فرمائے، آمین_
0 Comments