آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا ، کہ ویسے تو ہر ایک کی ذمہداری ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کی مدد کرے لیکن خاص طور پر ایک مومن کی ذمہداری اور زیادہ ہے ، کہ وہ حالات کے مطابق لوگوں کو ان کی دنیوی مشکلات سے نکلنے میں مدد دے ، مگر زندگی کا سب سے بڑا مسلہ دنیوی مشکلات سے نجات پانا نہیں ہے بلکہ آخرت کے عذاب سے نجات پانا ہے ، مومن کا اصل کام یہ ہے کہ اپنی کوششوں کو اس راہ میں صرف کرے اور لوگوں کو جہنم سے بچانے کے لیے وہ اپنی ساری طاقت لگا دے ، اور اس کے لئے سب سے بڑی مثال قرآن کریم میں موجود ہے ، سورہ النمل آیت نمبر 18 " چیونٹیوں! اپنے بلوں میں گھس جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان علیہ السلام کا لشکر تمہیں روند ڈالیں اور انہیں پتہ نہ چلے " یہ ایسی مثال ہے کہ اگر ہم اپنے گھروالوں کو اور ان لوگوں کو جن کو ہم کہہ سکتے ہیں اور ان کو ہم جہنم کی آگ سے نجات دلانے کے لیے آگاہ نہ کریں ، پھر تو ہم اس چیونٹی سے بھی زیادہ گیے گزے ہو گیے ، اس لیے ہم پر فرض کے درجے میں یہ ذمہ داری ہے کہ ہم جہاں تک ممکن ہو سکے اس بات کو لوگوں تک پہنچانے میں کوئی کثر باقی نہ رکھیں ، کتنے لوگ ہیں جن کو ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا مگر آج وہ ہمارے درمیان نہیں ہیں، اسی طرح جو لوگ آج ہمیں دیکھ رہے ہیں ایک وقت آئے گا کہ ہم ان کو دیکھنے کے لئے اس دنیا میں موجود نہ ہو نگے ہم اپنی عمر پوری کر کے اپنے رب کے پاس جا چکے ہوں گے ، اس لیے موجود زندگی کے آخری لمحے تک آنے والی آخرت کے نقصان سے بچنے کے لئے آگاہ کرتے رہیں ، کیا معلوم اللہ تعالیٰ ہمیں اسی وجہ سے بخش دے۔
0 Comments