Latest News

قیامت کی بڑی نشانی جو پوری ہوچکی: خطیب محمد اقبال۔

آگرہ : مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھیان سے بات کو سنیں ، انھوں نے کہا کہ قیامت آنے والی ہے ، سب جانتے ہیں لیکن کیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ قیامت کی سب سے بڑی نشانی جو کہ پوری ہوچکی ہے ، اور اب قیامت اپنے مقررہ وقت پر آنے کے لیے تیار ہے ، جس نشانی کا میں نے ذکر کیا ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دنیا میں آنے والے واقعے کے تعلق سے ہے ، یعنی اللہ کے رسول کا دنیا میں آنا سب سے بڑی نشانی ہے ، قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ،
اِقْتَرَبَ لِلنَّاسِ حِسَابُهُمْ وَ هُمْ فِیْ غَفْلَةٍ مُّعْرِضُوْنَ ! لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا پھر بھی وہ بے خبری میں منھ پھیرے ہوئے ہیں ، سورہ الانبیا آیت نمبر 1 ، مسلم کی حدیث نمبر 7408 میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے ، کہا اور آپ نے شہادت کی انگلی اور درمیان کی انگلی کو ایک دوسرے سے ملایا " قرآن کریم اور احادیث مبارکہ سے ہمیں اس کی تصدیق ہو رہی ہے ، لیکن ہم اس قدر لا پرواہ ہیں کہ روز کسی نہ کسی کو خود اپنے ہاتھوں سے اپنوں کو قبرستان میں مدفون کر رہے ہیں اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا کہ ہمارا نمبر بھی آنا ہے ، جب کہ ہمیں یہ معلوم ہوچکا ہے کہ قیامت اپنے مقررہ وقت پر کس بھی وقت آنے کو تیار ہے ، ہم کس کے انتظار میں ہیں ، اللہ کے بندوں اب جبرایل علیہ السلام نہیں آتیں گے ، قرآن کریم مکمل کرکے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو دے کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ، ہم میں سے کسی کو نہیں معلوم کہ کس کے پاس کتنا وقت باقی ہے ، ہمیں ہر وقت تیار رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نیکیوں کے لئے توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین _

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر