Latest News

کیا ہم نماز سمجھ کر پڑھتے ہیں؟ خطیب محمد اقبال۔

آگرہ : مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں پوچھا ، کیا ہم نماز سمجھ کر پڑھتے ہیں ؟ انھوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان جسے اللہ نماز کی توفیق عطا فرمائے ، وہ زندگی میں لاکھوں مرتبہ سورہ الفاتحہ پڑھتا ہے ،لاکھوں مرتبہ التحیات ، لاکھوں مرتبہ درود شریف اور اسی طرح نماز کے تمام اذکار اور دعائیں پڑھتے ہیں ، یہ تمام اذکار مسنونہ اس پوری کائنات میں ادا کیے جانے والے بہترین کلمات ہیں ، بچپن سے جوانی اور بڑھاپے تک پہنچ گئے مگر افسوس کہ ان عظیم الشان کلمات کے معنی ہمیں آج تک نہیں معلوم ، جو نماز انسان کو بلندیوں تک لے جاتی ہے ، اسی وجہ سے نماز کو مومن کی معراج کہا گیا ہے ، میرے بھائیو حقیقت یہ ہے کہ نماز کو سمجھ کر پڑھنا تو نماز کی روح میں شامل ہے ، مثال کے طور پر اگر آپ کو " ربی اغفر لی وارحمنی " کا مطلب معلوم نہ ہو اور آپ دونوں سجدوں کے درمیان اسے پڑھتے رہیں اور ایک دن آپ کو اس کا مطلب معلوم ہوجائے کہ " میرے رب مجھے معاف کردے اور میرے اوپر رحمت نازل کردے" اور پھر آپ یہ دعا پڑھیں تو یقین جانیے آپ کو بہت بڑا فرق محسوس ہوگا ممکن ہے مفہوم کے اثر سے آپ کا دل سوز سے لبریز ہو جائے اور آپ کی آنکھوں سے آنسوں جاری ہوجایں ، اسی طرح اگر آپ کو پوری نماز میں جو کچھ پڑھا جاتا ہے اس کا مطلب بھی معلوم ہو تو اس نماز کی بات ہی الگ ہوگی ، عربی زبان نہ جاننے والے افراد نماز کو سمجھ کر کیسے پڑھیں ؟ یہ سوال اکثر لوگوں کو فکر مند رکھتا ہے ، اس کا بھی حل ہے ، آج کل مارکیٹ میں نماز کے ٹرانسلیٹر کی چھوٹی چھوٹی کتابیں موجود ہیں ، ان کو لے کر نماز کے ترجمعے یاد کریں پھر دیکھیں نماز میں کیا لطف آے گا ، اللہ تعالیٰ ہم سب کو صحیح طریقے پر نماز پڑھنے اور سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین۔

 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر