آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج اپنے خطاب میں مسلمانوں کے تعلق سے دنیا بھر میں مختلف " اندازوں" کی بات کی ، انہوں نے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا کہ دنیا بھر میں یہ کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر جگہ اسلام اور مسلمانوں کے حق میں حالات سازگار نہیں ہیں ، اور ہر جگہ اسلام اور مسلمان دونوں ہی نشانے پر ہیں ، دنیا نے مسلمانوں کے بارے میں یہ غلط اندازہ لگا لیا کہ مسلمان ساری دنیا میں اسلام کا سیاسی غلبہ قاىم کرنا چاہتے ہیں ، اسی غلط اندازہ کی وجہ سے پوری دنیا میں اسلام اور مسلمان نشانے پر ہیں ، اور ہر ملک میں مسلمان اجنبی کی طرح ہوگیے ہیں ، لیکن دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ایک غیر مقبول مسلم نے کچھ ہی عرصے میں ایسا " کارنامہ" انجام دیا کہ دنیا کے حکمران سکتے میں آگیے ، نیو یارک جیسے بڑے اور مشہور شہر کا " ذمہ دار " ہونا کوئی آسان کام نہیں ہے ، جہاں صرف نو پرسنٹ مسلم آبادی ہو ، اور آج کی دنیا کے ماحول میں اپنی شناخت ظاہر کرتے ہوئے اور کھلے عام اسرائیل کی جانب سے جاری نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنے اور نتین یاہو کو نیو یارک آنے پر گرفتار کر لینے کے اعلانات کے باوجود اس نے کامیابی حاصل کی ، یہ ایک غیر معمولی " فتح" ہے ، دنیا کے انسانوں کے لئے بہت بڑا پیغام ہے ، کہ اگر انسان ارادہ کرے اور پوری محنت سے کام کرے تو اللہ تعالیٰ کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے ، لوگوں کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ یہ سب کیسے ہوگیا، یاد رکھیں جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے مدد آتی ہے تو غیر معمولی چیزیں وجود میں آتی ہیں ، یہ ہمارے لیے ایک سبق ہے ، ہم یک سو ہو کر اپنی ذمہ داری کو انجام دیتے رہیں ، کامیابی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آے گی ان شاءاللہ۔

0 Comments