Latest News

وہ لوگ تاریخ کیسے بنا سکتے ہیں، جنھیں اپنی تاریخ بھی یاد نہ ہو: خطیب محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو اپنی "تاریخ "کے بارے میں معلومات سے آگاہ کیا ، انہوں نے کہا کہ آج میں آپ کو ایک واقعہ کا ذکر کروں گا جو کہ 1957 کا ہے ، ایک مشہور مورخ پڑوسی ملک کے دورے پر آیا ہوا تھا ، وہاں تاریخ کے موضوع پر ایک سمینار تھا ،تقریب کے اختتام پر وہاں کے ایک نامور مصنف اور سرکاری ملازم نوٹ بک لے کر آگے بڑھے اور آٹو گراف کی درخواست کی ، مہمان مورخ نے قلم پکڑا ، دستخط کیے اور اپنے میزبان کی طرف دیکھ کر کہا " میں دستخط کے ساتھ ہجری تاریخ لکھنا چاہتا ہوں ،کیا آپ مجھے بتایں گے کہ آج ہجری تاریخ کیا ہے ؟ " میزبان نے شرمندگی سے نظریں جھکا لیں ، مہمان مورخ نے دستخط کے ساتھ ہجری تاریخ لکھی مسکراتے ہوئے کہا " تھوڑی دیر پہلے یہاں اسلام کے بارے میں بڑے زور شور سے تقریریں ہو رہی تھیں ، وہ لوگ تاریخ کیسے بنا سکتے ہیں جنھیں اپنی تاریخ بھی یاد نہ ہو ، تاریخ باتیں کرنے سے نہیں ، عمل سے بنتی ہے اور میزبان نے شرمندگی سے سر جھکا لیا۔ " آج ستر سال کے بعد بھی حالات وہ ہی ہیں، ہمیں آج بھی اپنی ہجری تاریخ معلوم نہیں، ماضی کی تاریخ تو اب ہمارے لیے صرف ایک گزرا ہوا واقعہ ہوکر رہ گیا ہے ، اپنی تاریخ کو بھلا دینا ایک جرم کی طرح ہے ، جب بھی ایسا ہوگا تو تاریخ بھی آپ کو بھول جاے گی ، ہمارا ماضی کتنا ہی شاندار رہا ہو لیکن اصل سوال یہ ہے کہ آج کیا ہے ؟ یہ ہم سب کو غور وفکر کرنے کی ضرورت ہے ، جو قوم اپنے " نبی" کی بات کو بھی نہیں مانتی اس کی تاریخ میں بھی کوئی حثیت نہیں ہوتی ، ساتھ ہی دنیا اور آخرت میں بھی ذلت ملتی ہے ، اس لیے آپ خود بھی اپ ڈیٹ رہیں اور اپنے بچوں کو بھی اپ ڈیٹ رکھیں ،
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح سوجھ بوجھ عطا فرمائے آمین یارب العالمین _

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر