Latest News

کامیاب شادی کی بنیاد ایک دوسرے کو سمجھنا اور ایڈجسٹ کرنا: خطیب محمد اقبال.

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے سماج کے ایک خاص موضوع کامیاب شادی کی بنیاد پر بات کی ، انہوں نے کہا کہ اگر آپ مکمل طور پر دین اسلام پر عمل کریں تو اسلام میں کامیاب شادی کی بنیاد ایک دوسرے کو سمجھنا اور ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ، سورہ النساء آیت نمبر 19 میں کہا گیا " اور ان عورتوں کے ساتھ بھلے طریقے سے زندگی گزارو، پھر اگر وہ تمہیں ناپسند ہوں تو ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو ناپسند کرو اور اللہ اس میں بھلائی رکھ دے " اس کا مطلب یہ کہ بیوی کی کوئی عادت ناپسند ہو تو فوراً فیصلہ نہ کرو ، صبر اور ایڈجسٹ سے چلو اللہ اسی میں خیر رکھ دے گا ، اسی طرح سورہ الروم آیت نمبر 21 میں کہا گیا " اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے بیویاں بنائیں تاکہ تم ان سے سکون حاصل کرو اور تمہارے درمیان محبت اور رحمت پیدا کردی " اس کا مطلب یہ ہوا کہ ایک دوسرے پر ترس کھانا درگزر کرنا یہی ایڈجسٹمنٹ کی روح ہے ، اور دیکھیں سورہ البقرہ آیت نمبر 187 میں کہا " وہ تمہارے لئے لباس ہیں اور تم ان کے لئے لباس ہو " اس کا مطلب یہ ہوا کہ لباس عیب چھپاتا ہے ، زینت دیتا ہے ، موسم سے بچاتا ہے ، میاں بیوی کو بھی ایک دوسرے کے عیب چھپانے ، حفاظت کرنے اور زینت بننا چاہیے یہ اعلی درجے کی ایڈجسٹمنٹ ہے ، صحیح بخاری حدیث نمبر 5186 میں بتایا گیا " عورتوں کے ساتھ خیر خواہی کا معاملہ کرو ، کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے پس عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو " اس کا خلاصہ یہ ہوا کہ عورت کی فطرت میں ٹیڑھ ہے اسے زبردستی سیدھا کروگے تو توڑ دو گے نرمی اور حکمت سے ایڈجسٹ کرکے چلو ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم خود گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹاتے ، مشورہ کرتے ، ان کی دل جوئی کرتے یہی ایڈجسٹمنٹ ہے ، سو پرسنٹ کوئی پرفیکٹ نہیں ، خامی کے ساتھ خوبی دیکھو اور ایڈجسٹ کرو ، یہ ہی کامیاب شادی کی بنیاد ہے ، ایڈجسٹمنٹ کے تین اصول یاد رکھیں ، ناپسند بات پر صبر ، غصے کی جگہ نرمی ، ایک دوسرے کا لباس بنو ، اور خوشگوار ماحول میں زندگی گزاریں ، اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں صحیح سوجھ بوجھ عطا فرمائے آمین یارب العالمین _


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر