آگرہ: مسجد نہر والی سکندرا کے خطیب محمد اقبال نے آج خطبہ جمعہ میں نمازیوں کو دنیا کے کئی ممالک میں آنے والے زلزلے کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں چند سیکنڈ میں لاکھوں افراد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ، انہوں نے قرآن کریم کی سورۃ الحج آیت نمبر ایک کا ذکر کیا جس میں کہا گیا ہے " لو گو ، اپنے پروردگار سے ڈرو ، بلا شبہ قیامت کا زلزلہ بڑی ہولناک چیز ہے ،" جو مناظر سامنے آرہے ہیں وہ قرآن کریم کی اس آیت کی تصدیق کرتے ہوئے یہ بتا رہے ہیں کہ اے لوگو کہ اب نمبر تمارا ہے ، یاد رکھیں کہ ابھی تو ہمارے پاس اطلاعات آرہی ہیں اور ہم سب اپنے موبائل فون پر وہ ہولناک منظر دیکھ رہے ہیں ، یہ دنیا کے کچھ حصوں کا ذکر ہو رہا ہے ، لیکن جب پوری دنیا کی زمین ایک دم ہلا دی جائے گی اور کوئی کسی کو خبر شیر نہیں کرسکے گا ، جیسے قرآن کریم نے قیامت کہا ہے ، اور اس کے بارے میں تفصیلات بتادی گیں ہیں ، مگر افسوس کہ ہم اس کے باوجود غفلت میں زندگی بسر کر رہے ہیں ، کیا یہ واقعات ہمیں جھنجھوڑ دینے کے لئے ابھی کم ہیں ، پوری دنیا میں اس وقت جس طرح کی" غنڈا گردی " چل رہی ہے اور جس طرح اللہ کی زمین پر لوگوں سے برتاؤ کیا جارہا ہے وہ واقعی ہی ناقابل برداشت ہے ، کیا دنیا کے انسان ان واقعات سے کچھ سبق لیں گے ، اور یہ بات بھی یاد رکھیں کہ جہاں زیادہ ظلم وزیادتی ہو رہی ہوتی ہے وہاں کے لوگوں کو ان واقعات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کیے پر غور وفکر کریں اور اپنے پروردگار کی طرف راغب ہوجایں ، اپنے آپ کو سدھارنے کی کوشش کریں نہیں تو تیار ہوجائیں اب نمبر تمارا ہوگا ، اللہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو صحیح سوجھ بوجھ عطا فرمائے آمین یارب العالمین _

0 Comments