Latest News

مجلس اتحاد المسلمین کے دیوبند سے اُمید وار حافظ عمیر مدنی نے اپنے والد مو لانا مسعود مدنی کے ہمراہ داخل کیا پرچہ نامزدگی۔

 مجلس اتحاد المسلمین کے دیوبند سے اُمید وار حافظ عمیر مدنی اپنے والد مو لانا مسعود مدنی کے ہمراہ داخل کیا پرچہ نامزدگی۔
  سہارنپور: آج پر چہ نامزدگی کے آخری دن جمیعتہ علماءکے سابق صدر مولا نا اسعد مدنی مرحوم کے پسر زادے حافظ عمیرمدنی نے آج یہاں ضلع کلکٹریٹ پہنچ کر آئی ایم آئی ایم کے امیدوار کے طور دیوبند سیٹ سے اپنا پرچہ داخل کیا ہے ان کے ہمراہ ان کے والد سابق وزیر اترا کھنڈ مولا نا مسعود مدنی بھی تھے۔
مدنی خاندان میں آزادی کے بعد مولا نا اسعد مدنی مر حوم اور ان کے بڑے بیٹے مولا نا محمود مدنی سیاست میں سر گرم رہے ہیں اور راجیہ سبھا کے بھی رکن رہے ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ کسی مسلم سیاسی جماعت سے فاصلہ رکھا ہے خود مو لانا مسعود مدنی کانگریس سے وابستہ رہے ہیں یہ پہلا موقعہ ہیکہ ان کے بیٹے حافظ عمیر مدنی نے اپنے سیا سی سفر کا آغاز ایک مسلم سیاسی جماعت سے کیا ہے اور مدنی خاندان کی سیاسی راہ سے الگ راہ اختیار کی ہے ۔
ادھر 21جنوری سے آج 28جنوری کے آخری دن تک پر چہ نامزدگی داخل کر نے والوں کی تعداد 90سے زائد ہو گئی ہے آج 35امیدواروں نے پر چے دا خل کئے ہیں ۔اب پرچوں کی جانچ اور واپسی کے بعد ہی یہ پتہ چل پا ئیگا کہ کل کتنے امیدوار ضلع کی سات سیٹوں پر اپنی قسمت آز ما ئیں گے ۔فوٹو کیپشن: حافظ عمیر مدنی اپنے والد مو لا مسعود مدنی کے ہمراہ پر چہ داخل کرنے جا تے ہوئے۔

سمیر چودھری
DT Network

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر